فیصلے میں کہا گیا کہ خواتین کے پیشہ ورانہ رویے کو ’ہارمونل تبدیلیوں‘ سے جوڑنا جنسی تعصب اور توہین آمیز عمل ہے جو دشمنی پر مبنی ماحول پیدا کرتا ہے۔


وفاقی محتسب برائے تحفظِ ہراسانی فوزیہ وقار نے تاریخی فیصلہ دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اختیارات رکھنے والے افراد کی جانب سے صنفی تعصب اور توہین آمیز بیانات بھی کام کی جگہ پر ہراسانی کے زمرے میں آتے ہیں۔
فیصلے کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کو خواتین فیکلٹی کے بارے میں تحقیر آمیز اور صنفی امتیازی تبصرے کرنے پر قصوروار قرار دیا گیا۔
کیس خاتون لیکچرر فوزیہ اختر نے دائر کیا تھا جنہوں نے الزام لگایا کہ وائس چانسلر اور ڈیپارٹمنٹ سربراہ انہیں ہراساں کر رہے ہیں۔ محتسب نے دیگر الزامات کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر خارج کرتے ہوئے صرف صنفی امتیاز والے بیانات کو درست قرار دیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ خواتین کے پیشہ ورانہ رویے کو ’ہارمونل تبدیلیوں‘ سے جوڑنا جنسی تعصب اور توہین آمیز عمل ہے جو دشمنی پر مبنی ماحول پیدا کرتا ہے۔
وفاقی محتسب نے وائس چانسلر کے رویے کو ’پروٹیکشن اگینسٹ ہراسمنٹ آف ویمن ایٹ دی ورک پلیس ایکٹ 2010‘ کے تحت جنسی طور پر توہین آمیز اور صنفی امتیازی قرار دیا۔
ڈاکٹر ضابطہ شنواری پر سرزنش (Censure) کی سزا عائد کی گئی، جبکہ یونیورسٹی سنڈیکیٹ کو ان کے مستقبل کے رویے کی سخت نگرانی کی ہدایت دی گئی۔
یونیورسٹی کو فوری طور پر ادارہ جاتی ثقافت میں تبدیلی، ضابطہ اخلاق کے نفاذ، اور صنفی حساسیت کی تربیتی ورکشاپس منعقد کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔
فیصلے میں واضح کیا گیا کہ "اداروں کے سربراہان کے لیے صنفی تعصب کی جہالت کوئی عذر نہیں، ان سے مثالی قیادت کی توقع کی جاتی ہے۔"
سوشل میڈیا پر صارفین نے اس فیصلے کو تعلیمی اداروں میں خواتین کے تحفظ اور صنفی مساوات کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

مصنوعی ذہانت سے چلنے والا نیا امریکی جنگی ڈرون
- 6 گھنٹے قبل

آذربائیجان کا پاکستان میں بینالپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

جسٹس جہانگیری ڈگری کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ تحلیل، سماعت بغیر کارروائی ملتوی
- 7 گھنٹے قبل

کسٹمز کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی: کروڑوں کی منشیات پاکستان اسمگل کرنےکی کوششیں ناکام بنادیں
- 5 گھنٹے قبل

غزہ میں امن نافذ کرنے والی فورس میں کوئی ملک شامل نہیں ہوگا ، شاہ عبداللہ دوم
- 4 گھنٹے قبل

محمد رضوان کا پی سی بی کے ساتھ اختلاف ، سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط سے انکار، مطالبات پیش
- 6 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20:پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

بھارتی جریدے کا 20 ہزار پاکستانی فوجی غزہ بھیجنے کا دعویٰ بے بنیاد قرار
- 5 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا نیا دعویٰ: “پاکستان اور بھارت کی جھڑپ میں سات نئے طیارے مار گرائے گئے
- 5 گھنٹے قبل

امریکا اور جاپان کے درمیان نایاب معدنیات،دھاتوں کی کان کنی اور پراسیسنگ کے معاہدوں پر دستخظ
- 6 گھنٹے قبل

ایمازون کا 14 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

جنوبی افریقا کی شاندار جیت، پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 55 رنز سے شکست
- 23 منٹ قبل













.jpg&w=3840&q=75)
