اگر افغانستان نے جارحیت کی تو پاکستان کو حقِ دفاع حاصل ہے، بیرسٹر گوہر علی خان
ان کے مطابق، پاکستان کو اپنے دوست ممالک کے ساتھ مل کر افغان طالبان کو سمجھانا چاہیے تاکہ خطے میں امن قائم رہ سکے۔


چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ اگر کوئی ملک پراکسی یا براہِ راست جنگ لڑنے کی کوشش کرے گا تو پاکستان کے ہر انچ کا دفاع کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے پاکستانی عوام اپنے وطن کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی بھی پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر افغانستان کی جانب سے کسی قسم کی جارحیت ہوئی تو پاکستان کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، ہمارے پاس صلاحیت اور وسائل دونوں موجود ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جیسے ہم بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے تھے، اگر ایسی صورتحال دوبارہ پیدا ہوئی تو افغانستان کا معاملہ مختلف نہیں ہوگا۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پاکستان کے مفاد میں یہ ہے کہ ہم اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات رکھیں، تاہم فی الحال افغانستان کی صورتحال کشیدہ ہے کیونکہ افغان طالبان کی پورے ملک پر رِٹ قائم نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ممکن ہے ترکیہ میں ہونے والے مذاکرات کامیاب نہ ہوں، مگر ہمیں کوشش جاری رکھنی چاہیے تاکہ معاملہ بات چیت کے ذریعے حل ہو۔
ان کے مطابق، پاکستان کو اپنے دوست ممالک کے ساتھ مل کر افغان طالبان کو سمجھانا چاہیے تاکہ خطے میں امن قائم رہ سکے۔
جب میزبان نے ان سے افغان رہنماؤں کے اسلام آباد پر حملے کے بیانات کے حوالے سے سوال کیا تو بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اگر افغان طالبان ایسی باتیں کرتے ہیں تو ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے تحت پاکستان کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، اور ہمیں چاہیے کہ اس معاملے کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیا جائے۔

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 17 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 16 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago



