ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 125 رنز سے شکست دے کر پہلی بار فائنل میں جگہ بنا لی
انگلینڈ کو جیت کے لیے 320 رنز کا ہدف ملا لیکن آغاز انتہائی مایوس کن رہا۔ ابتدائی 3 بلے باز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئیں۔


گوہاٹی میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 125 رنز سے شکست دے دی اور ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہلی بار رسائی حاصل کر لی۔
جنوبی افریقا کی کپتان لاؤرا ویل ورڈٹ نے زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے 169 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس کی بدولت ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز بنائے۔
میچ کا آغاز جنوبی افریقی اوپنرز نے عمدگی سے کیا۔ کپتان لاؤرا ویل ورڈٹ اور تیزمین برٹس نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 116 رنز جوڑے۔ تاہم 3 رنز کے اضافے سے ٹیم نے لگاتار 3 وکٹیں گنوا دیں۔
تیزمین برٹس نے 45 رنز، ماریزانے کیپ نے 42 رنز جبکہ کلوئی ٹریون نے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔
انگلینڈ کو جیت کے لیے 320 رنز کا ہدف ملا لیکن آغاز انتہائی مایوس کن رہا۔ ابتدائی 3 بلے باز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئیں۔
اس کے بعد کپتان نیٹ برنٹ اور الیس کیپسی نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 107 رنز جوڑے، مگر دونوں بیٹرز کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم سنبھل نہ سکی۔
نیٹ برنٹ نے 64 رنز جبکہ الیس کیپسی نے 50 رنز بنائے۔ باقی ٹیم کوئی بڑی شراکت قائم نہ کرسکی اور انگلینڈ کی پوری ٹیم 43ویں اوور میں 194 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

مذہب کی آڑ میں تشدد قبول نہیں، علمائے کرام رہنمائی کریں ، مریم نواز
- 6 hours ago

روہت شرما کا منفرد اعزاز: ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے عمر رسیدہ بیٹر بن گئے
- 5 hours ago

شہریوں کیلئے اچھی خبر،کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان
- 8 hours ago

اسحاق ڈار سے الجزائر کے وزیرِ خارجہ کاٹیلی فونک رابطہ ، باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ
- 5 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
پنجاب کی جھیلیں:پنجاب کے میدانی و پہاڑی علاقوں میں واقع جھیلوں کے بارے میں دلچسپ معلومات
- 6 hours ago

لیجنڈری انگلش بولر جیمز اینڈرسن کو ’سر‘ کے خطاب سے نواز دیا گیا
- 7 hours ago

نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ
- 6 hours ago

کرم میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
- 4 hours ago

سوڈان میں باغی فورس کا الفشر شہر پر قبضہ، 2 ہزار افراد ہلاک
- 5 hours ago

منشیات فروشی کے لیے بچی کے استعمال پر والدین کی فوری گرفتاری کا حکم
- 2 hours ago

افغانستان کی تسلی ہو چکی، دوبارہ تسلی سے مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں ، رانا ثنا اللہ
- 2 hours ago

اگر افغانستان نے جارحیت کی تو پاکستان کو حقِ دفاع حاصل ہے، بیرسٹر گوہر علی خان
- 2 hours ago








.jpg&w=3840&q=75)




