افغانستان کی تسلی ہو چکی، دوبارہ تسلی سے مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں ، رانا ثنا اللہ
سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فیلڈ مارشل میں حضرت خالد بن ولیدؓ جیسے اوصاف پائے جاتے ہیں اور وہ ایک نمایاں جرنیل ہیں۔


وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی تسلیِ تشفی ایک بار ہو چکی ہے اور اگر ایک یا دو مرتبہ پھر تسلی کر دی گئی تو مذاکرات کامیاب ہو جائیں گے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بھارت ہم سے بڑی فوجی قوت رکھتا ہے؛ معرکہ چند گھنٹوں تک چلنے کے بعد ختم ہو جاتا ہے اور پھر انہیں آرام مل جاتا ہے، جبکہ بھارت کی فوج ہم سے تقریباً پانچ گنا زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فیلڈ مارشل کی حکمتِ عملی سے متفق ہیں کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات ہی ہونے چاہئیں، مگر جب تک تسلیِ تشفی مکمل نہیں ہوگی مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے — اور چونکہ ایک بار تسلی ہو چکی ہے، ایک یا دو بار پھر تسلی ہونے سے مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جنگ میں صرف فوج نہیں لڑتی بلکہ سپہ سالار کی حکمتِ عملی بھی مقابلہ کرتی ہے۔ انہوں نے جنگِ یرموک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس جنگ کی فتح کے بعد رومی سلطنت مسلمانوں کے قدموں میں آگئی اور پورا شام اور بیت المقدس فتح ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس جنگ میں اسلامی فوج کے سپہ سالار حضرت خالد بن ولیدؓ کو نکال دیا جاتا تو نتائج مختلف ہو سکتے تھے۔
سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فیلڈ مارشل میں حضرت خالد بن ولیدؓ جیسے اوصاف پائے جاتے ہیں اور وہ ایک نمایاں جرنیل ہیں۔ اس لیے عسکری محاذ پر فکر کی ضرورت نہیں، البتہ اندرونی محاذ جہاں سیاسی عدم استحکام ہے، اس کی طرف توجہ دینی چاہیے۔

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 15 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 44 minutes ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 21 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 21 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 16 hours ago



