زائرین کیلئے اچھی خبر، ایران ایئر نے مشہد، زاہدان اور کوئٹہ کے لئے پروازوں کاآغاز کردیا
ایران ایئر کی فلائٹ 826 گزشتہ رات کوئٹہ پہنچی، جہاں گورنر جعفر مندوخیل نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی،جبکہ اس موقع پر ایرانی کونسل جنرل بھی پر موجود تھے


تہران:پاکستان ایران جانے والے زائرین کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے، ایران ایئر نے مشہد، زاہدان اور کوئٹہ کے لئے پروازوں کاآغاز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایران ایئر کی فلائٹ 826 گزشتہ رات کوئٹہ پہنچی، جہاںگورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی،جبکہ اس موقع پر ایرانی کونسل جنرل بھی پر موجود تھے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران ایئر کی پہلی پرواز کو واٹر کینن سے سلامی دیکر خیرمقدم کیا گیا، ایران ایئر کی ہفتہ وار پرواز ہر بدھ رات ساڑے 9 بجے کوئٹہ پہنچے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ایئر لائن نے مشہد سے لاہور کے درمیان پرواز کے آغاز کا اعلان کیا تھا، ایران ایئر لاہور کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی، پروازوں کا باقاعدہ آغاز 29 اکتوبر سے کردیا گیا ہے۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 9 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 9 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 13 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 15 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 دن قبل



