محسن نقوی سے صومالی وزیر داخلہ کی ملاقات، دہشت گردی ،انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق
صومالیہ مشکل صورتحال میں ہے،دہشتگردوں کےخلاف لڑ رہے ہیں، امید ہے کہ اس دورے سے صومالیہ اور پاکستان کے تعلقات میں وسعت پیدا ہوگی،محسن نقوی


اسلام آباد: صومالیہ کے وزیر داخلہ علی یوسف نے دورہ پاکستان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی جس میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صومالی وزیر داخلہ کی اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ وزارت داخلہ آمد پر محسن نقوی نے خیر مقدم کیا، ملاقات میں پاکستان اور صومالیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صومالی وفد میں شیخ نور محمد، حسن حمزہ عدن، عثمان عبداللہی، ادل عبدی، آسمہ ہاغی تھیں جبکہ پاکستان کی طرف سے وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری، سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر و آئی جی اسلام آباد، ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
دوران ملاقات پاکستان اور صومالیہ کے وزرائے داخلہ نے ٹریننگ، بارڈر مینجمنٹ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے پر بھی اتفاق کیا گیا، داخلی سلامتی، انسداد دہشتگردی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر وزرائے داخلہ نے مشترکہ مفادات کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے کے لئے کوآرڈینیشن بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا،صومالی وزیر داخلہ نے پاکستان کے تجربات سے استفادہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا، اس پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی صومالی ہم منصب کو پولیس اور انسداد دہشتگردی میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر صومالیہ وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد شہر کی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پر وزیر داخلہ محسن نقوی کے اقدامات قابل تعریف ہیں،صومالیہ مشکل صورتحال میں ہے، دہشتگردوں کےخلاف لڑ رہے ہیں، امید ہے کہ اس دورے سے صومالیہ اور پاکستان کے تعلقات میں وسعت پیدا ہوگی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ صومالیہ کو درپیش چیلنجز کا ادراک ہے، انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں صومالیہ کو مکمل تعاون فراہم کریں گے، علاج اور تعلیم کیلئے آنے والے صومالی شہریوں کو ویزہ سہولت دی جائے گی۔
اس موقع پر صومالی وزیر داخلہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے لیے وزیراعظم صومالیہ کا خصوصی پیغام پیش کیا، صومالی وزیر داخلہ نے محسن نقوی کو صومالیہ کے دورے کی باضابطہ دعوت بھی دی۔

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 16 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- a day ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 18 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 17 hours ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 13 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 13 hours ago



