مراد علی شاہ کاہر دکان دار کو پہلے مرحلے میں پانچ لاکھ روپے دینے اورپلازہ کی تعمیر کا اعلان
سندھ حکومت تاجروں کا نقصان پورا کرے گی، 1102 دکانیں ایس بی سی اے سے منظور شدہ تھیں، تمام دکانیں کے عوض معاوضہ دیں گے، مراد علی شاہ


کراچی:وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے گل پلازہ کے ہر دکان دار کو پہلے مرحلے میں پانچ لاکھ روپے دینے اور گل پلازہ کی دوبارہ تعمیر کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ گل پلازہ سانحے نے پورے ملک کو غمگین کر دیا، میں آج اس ایوان کو اعتماد میں لینا چاہتا ہوں، ایسے واقعات دنیا بھر میں ہوتے ہیں، ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے کچھ کرنا ہوگا۔
وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں ٹوٹل 88 مسنگ لوگ رپورٹ ہوئے ان میں سے کچھ کی رپیٹیشن ہوئی 82 کا عدد درست تھا، اس وقت تک 67 باڈیز برآمد ہوچکی ہیں اور اب بھی 15 لوگ لاپتا ہیں جب کہ 15 لوگوں کی ڈی این اے ہوچکا ہے اور 52 لوگوں کا ڈی این اے پراسس چل رہا ہے باڈیز کی شناخت کروا کہ کہ لواحقین لے حوالے کی جائیں گی۔
وزیر اعلی سندھ کی تقریر کے دوران جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق اپنی نشست سے اٹھ کر کھڑے ہوگئے اور کہا کہ سی ایم صاحب غلط بیانی کر رہے ڈی سی نہیں پہنچا تھا، جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ کہنا نہیں چاہتا تھا مگر چور کی ڈاڑھی میں تنکا، کی ایم سی نے گل پلازہ کی لیز منظور کی تھی، اس وقت کی ایم سی میں کون تھا؟ اسی کی دہائی میں گل پلازہ کا تعمیراتی کام مکمل ہوا، گل پلازہ کی لیز کو آٹھ سال بعد ری نیو کیا گیا، سال 1991ء میں کی ایم سی نے گل پلازہ کی لیز میں توسیع کی۔
اپنی تقریر میں انہوں نے مزید کہا کہ اٹھارویں ترمیم سے پہلے کا گند ہم اب تک صاف کر رہے ہیں، 1991ء میں میئر کون تھا؟ پہلے نعمت اللہ خان تھے پھر فاروق ستار تھے اس وقت کے میئر نے لیز منظور کی، 1979ء میں گل پلازہ کو بیسمنٹ گراؤنڈ اور دو فلور کی منظوری دی گئی تھی، دو ہزار ایک میں اٹھارویں ترمیم اور پیپلز پارٹی نہیں تھی، اس وقت ایک آرڈیننس آیا کہا گیا کہ جتنی بھی عمارتوں میں ارریگیورلٹیز ہیں ان کو ریگیورلائیز کروائیں، کاغذات میں پلازہ کے جتنے خارجی راستے موجود ہیں اتنے اس وقت موجود نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے پہلے دن ہی کراچی میں تین بڑے واقعات ہوئے ہیں، بولٹن مارکٹ، ٹمبر مارکٹ اور کو آپریٹو مارکٹ میں واقعہ ہوا، اس وقت صدر زرداری نے وفاقی حکومت سے تاجروں کو معاوضہ دلایا، شہدا کے لیے ایک کروڑ کا اعلان کیا تھا وہ پیسے ریلیز کرائے اسی طرح یہاں بھی کمشنر کراچی شناخت کے بعد پیسے لواحقین کے حوالے کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ تاجروں کا نقصان پورا کرے گی، 1102 دکانیں ایس بی سی اے سے منظور شدہ تھیں، تمام دکانیں کے عوض معاوضہ دیں گے، ہر دکان کے مالک کو پہلے مرحلے میں پانچ لاکھ روپے دیے جائیں گے جو کہ کراچی چیمبر کے ذریعے دیے جائیں گے، ہمارے پاس ایک بلڈنگ میں پانچ سو اور دوسری بلڈنگ میں ساڑھے تین سو دکانیں موجود ہیں، ان مالکان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ایک سال تک کرایہ نہ لینے کا اعلان کیا۔
سی ایم نے کہا کہ جن کے پاس دکانیں موجود تھیں ان کو پیسے دیے جائیں گے، دو سال تک ہم تاجروں کو کاروبار کے لیے دکان مہیا کریں گے، متاثرین کے لیے سیکیورٹی سندھ حکومت دے گی، ایک کروڑ روپے تک کا قرضہ جو تاجر لینا چاہے وہ ملے گا اور سود حکومت سندھ بھرے گی، گل پلازہ کو گرانا پڑے گا، کوشش کریں گے دو سال میں گل پلازہ کو تیار کرکے دکانیں بنائیں اور تاجروں کے حوالے کریں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دو ماہ میں عارضی دکانوں کا انتظام کردیں گے، گل پلازہ کو اپنی اصل شکل میں واپس لایا جائے گا، کی ایم سی نے جو بلڈنگز کا آڈٹ کیا، وہ خط سی ایم تک بالکل پہنچا تھا لیکن اس وقت سی ایم میں نہیں تھا، سول ڈیفنس کا ادارہ ہوم ڈپارٹمنٹ کے انڈر ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے تمام اداروں کو ایک ساتھ کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے وفاقی وزیر کامرس سے کہا ہے ہمارے پاس انشورنس کا نظام نہیں ہے میں نے کہا ہے کہ انشورنس کے لیے قانون سازی تیار کریں غلطی بتانے پر ہم چھوٹے نہیں ہوجائیں گے، ہم خوش ہوں گے لیکن خفیہ ایجنڈا نہیں چلنے دیں گے، قومی اسمبلی میں بیٹھ کر کہا گیا کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کیا جائے، آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ وفاق صوبے کو آکر کنٹرول کرسکتا ہے، کوشش کریں گے اٹھارویں ترمیم سے پہلے جو گند تھا اسے صاف کردیں۔

متنازعہ ٹویٹ کیس :پولیس نے وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی گرفتار کر لیا
- 3 گھنٹے قبل

محسن نقوی سے صومالی وزیر داخلہ کی ملاقات، دہشت گردی ،انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق
- 2 گھنٹے قبل

آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان ،بابر اعظم کی ٹیم میں واپسی
- 3 گھنٹے قبل

مری میں برفباری ، اب تک ڈیڑھ فٹ برف ریکارڈ،محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشگوئی
- 3 گھنٹے قبل

گوگل نےپرسنلائزڈ انٹیلی جنس فیچر کو گوگل سرچ کے آئی موڈ کا حصہ بنا دیا
- 2 گھنٹے قبل

چونیاں میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق،ایک زخمی
- 21 گھنٹے قبل

علی ظفر کا البم ’روشنی‘ عالمی اے آئی ویڈیو لہر کا باعث، پاکستانی تخلیق کاروں کی نئی نسل عالمی اسٹیج پر نمایاں
- ایک دن قبل

ہم ایران کے قریب فورس تعینات کررہے ہیں دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے،ٹرمپ
- 3 گھنٹے قبل

ایک دن کی کمی کے بعد سونا مزید مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

تیراہ : شدید برف باری، پاک فوج کی متاثرہ خاندانوں کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان کا شام کی وحدت، خود مختاری اور علاقائی سالمیت برقرار رکھنے کا مطالبہ
- 2 گھنٹے قبل

انڈر 19 ورلڈکپ:پاکستان زمبابوے کو شکست دیکر اگلے مرحلے میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل





.jpg&w=3840&q=75)

