Advertisement
پاکستان

پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے،نوجوان تعلیم کی مشترکہ تشکیل میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں ،صدرِ مملکت

فنی و پیشہ ورانہ تعلیم نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہے، خواتین اور پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں کے لیے مساوی تعلیمی مواقع ضروری ہیں،صدر زرداری

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Jan 24th 2026, 1:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے،نوجوان تعلیم کی مشترکہ تشکیل میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں ،صدرِ مملکت

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل براہِ راست اس کی نوجوان نسل سے جڑا ہوا ہے، اعلیٰ تعلیم تک رسائی، مستحق طلباءکی امداد اور ٹیکنالوجی تک بہتر رسائی جیسے اقدامات نوجوانوں کو عملی معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے میں مدد دے رہے ہیں۔ صدر مملکت نے اِن خیالات کا اظہار عالمی یومِ تعلیم کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی یومِ تعلیم کے موقع پرجاری پیغام میں صدر مملکت نے پاکستان کے عوام خاص طور پر طلبہ، اساتذہ، والدین، سکالرز اور تعلیم کے فروغ سے منسلک تمام افراد کو دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس سال کا موضوع ”تعلیم کی تخلیق میں نوجوانوں کی طاقت“ اس بات پر زور دیتا ہے کہ نوجوانوں کو صرف طالب علم نہیں بلکہ مفکر، موجد اور ذمہ دار شہری کے طور پر بھی تسلیم کیا جائے جن کے خیالات تعلیمی نظام اور جمہوری معاشروں کو مضبوط کرتے ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ تعلیم محض معلومات کا حصول نہیں بلکہ تجسس، صلاحیت اور کردار کی تعمیر کا ذریعہ ہونی چاہئے، ان کا کہنا تھاکہ آئینِ پاکستان کا آرٹیکل 25 اے مفت اور لازمی تعلیم کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

صدر مملکت نے کہاکہ جدید دنیا کے تقاضوں کے مطابق تعلیم میں ڈیجیٹل خواندگی اور عملی مہارتوں کا فروغ ناگزیر ہو چکا ہے، تحقیق، جدت اور ڈیجیٹل تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں،انہوں نے کہا کہ فنی و پیشہ ورانہ تعلیم نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہے، خواتین اور پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں کے لیے مساوی تعلیمی مواقع ضروری ہیں۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ تعلیم قومی ترجیح ہے، نوجوان شراکت دار بنائے جائیں، تعلیم امن، ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے۔

Advertisement
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • a day ago
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 11 hours ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 9 hours ago
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 2 days ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • a day ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 6 hours ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 6 hours ago
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • a day ago
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • a day ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 2 days ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 10 hours ago
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • a day ago
Advertisement