حکومت تعلیم کے نظام کو موثر اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے پرخصوصی توجہ دے رہی ہے،وزیراعظم
نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہے، ان کو تعلیم و تربیت، معیاری استعدار کار اور ہنر مندی کے بہترین مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، شہبا زشریف


اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تعلیم و تربیت کے شعبے سے وابستہ افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں تعلیم، تربیت اور ہنر مندی کے بہترین مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی یوم تعلیم پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ (آج )ہفتہ کو عالمی یوم تعلیم پر پاکستان اقوام عالم کے ساتھ ہم آواز ہو کر بھرپور انداز میں دنیا بھر بالخصوص پاکستان کے تعلیم و تربیت سے وابستہ تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر تمام عوام، طلباء و طالبات، اساتذہ،والدین، معلمین اور محققین کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں جو ملک بھر میں تعلیم و تربیت اور علم کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ رواں سال یہ عالمی دن ’’تعلیم کی مشترکہ تشکیل میں نوجوانوں کی طاقت‘‘کے نہایت موزوں عنوان کے تحت منایا جارہا ہے،یہ عنوان ہمارے دور میں نوجوان طبقہ کی نظام تعلیم میں بطور ایک فعال شراکت دار ہونے کی ترجمانی کرتا ہے، ایسا نظام تعلیم جو عصر حاضر، جدت اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ، جامع اور موثر ہو۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتیں اورجدت آموز امنگیں یقینی طور پر نظام تعلیم کی درست سمت میں ترقی کا باعث بنیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی باصلاحیت نوجوان آبادی ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہے، ان کو تعلیم و تربیت، معیاری استعدار کار اور ہنر مندی کے بہترین مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان کا آئین بالخصوص آرٹیکل 25-اے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی تعلیم کے فروغ اور اصلاحات سے متعلق رہنمائی کرتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ دور حاضر کی باہم منسلک اور ٹیکنالوجی سے مزین دنیا میں علم و تعلیم کے موجودہ طریق میں تنقیدی سوچ، جدت، ڈیجیٹل مہارت، اخلاقی اقدار اور عملی صلاحیتوں کو جذب کرنے میں ہی انفرادی اور قومی فلاح و ترقی کا راز پنہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان تعلیم کے نظام کو موثر اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے اعلیٰ تعلیم اور مہارتوں کے فروغ پر مختلف پروگرامز کے ذریعے خصوصی توجہ دے رہی ہے، ان پروگرامز میں اعلیٰ تعلیم کے لئے توسیع شدہ وظائف، میرٹ کی بنیاد پر مالی معاونت اور وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم شامل ہے۔

سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ غفلت اور لاپرواہی کی دفعات کے تحت درج
- ایک گھنٹہ قبل

تیراہ میں آپریشن صوبائی حکومت کی مشاورت سے ہورہا ہے، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے،نوجوان تعلیم کی مشترکہ تشکیل میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں ،صدرِ مملکت
- ایک گھنٹہ قبل

پاک فوج کی برف باری کے دوران کالام، مہمند اور تیراہ میں پھنسے شہریوں اور سیاحوں کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری
- 20 گھنٹے قبل

بسنت کو محفوظ بنانے کے لیےپنجاب حکومت کا مانیٹرینگ سمیت ہر لحاظ سے جامع پلان تیار
- 20 گھنٹے قبل

اہم پی ٹی آئی رہنما کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
- 17 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ : ایران میں مظاہرین کے خلاف تشدد کی تحقیقات کی قرارداد منظور، پاکستان کا مخالفت میں ووٹ
- ایک گھنٹہ قبل

چترال: گھر پر برفانی تودہ گرنے سےایک خاندان کے 9 افراد جاں بحق، ایک بچہ زخمی
- 20 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، سانحہ گل پلازہ پر متفقہ قرارداد سمیت متعدد اہم بلز منظور،اپوزیشن کا شورشرابہ
- 20 گھنٹے قبل

مراد علی شاہ کاہر دکان دار کو پہلے مرحلے میں پانچ لاکھ روپے دینے اورپلازہ کی تعمیر کا اعلان
- ایک دن قبل

ایران پر حملے کا خدشہ ،متعددیورپی ایئر لائنز کی مشرقِ وسطیٰ کے لیے پروازیں معطل
- ایک گھنٹہ قبل

’ غزہ امن بورڈ‘ میں شمولیت فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم کو رکوانے کےلیے کی،احسن اقبال
- ایک گھنٹہ قبل





.jpg&w=3840&q=75)

