Advertisement
پاکستان

کوہاٹ: خاری دہشت گردوں کا پولیس موبائل پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت7 افراد شہید

دہشت گردوں نے حملے کے بعد پولیس موبائل کو بھی آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہوگئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر طلب کر لی گئی ہے، ڈی پی او

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Feb 24th 2026, 2:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کوہاٹ: خاری دہشت گردوں کا پولیس موبائل پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت7 افراد شہید

کوہاٹ: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت 5 اہلکار اور دو شہری شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے نواحی علاقے شکردرہ کے مقام پر دہشت گردوں کی جانب سے پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) شہباز الہٰی نے تصدیق کی کہ پولیس موبائل پر دہشت گرد حملے میں ڈی ایس پی اسد محمود، ایس آئی انار گل سمیت 5 اہلکار شہید ہوئے، شہداء میں 2 شہری بھی شامل ہیں جبکہ 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے حملے کے بعد پولیس موبائل کو بھی آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہوگئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر طلب کر لی گئی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوہاٹ کے علاقے میں پولیس گاڑی پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی پرزور مذمت کی اور جام شہادت نوش کرنے والے ڈی ایس پی اسد محمود اور اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا،انہوں نے شہید ڈی ایس پی اسد محمود اور شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی اسد محمود اور دونوں اہلکاروں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا، شہید ڈی ایس پی اسد محمود اور دونوں اہلکاروں نے اپنا آج قوم کے کل پر قربان کیا، شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ دکھ کی گھڑی میں شہید ڈی ایس پی اسد محمود اور شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

علاوہ ازاں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے ڈی ایس پی او اہلکاروں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا گیا، انہوں نے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی اور کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Advertisement
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 5 دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 5 دن قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 3 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 5 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 دن قبل
Advertisement