روسی وزارت خارجہ کی رپورٹ می افغانستان میں 23 ہزار تک دہشت گرد جنگجو وں کی موجودگی کی تصدیق
ٹی ٹی پی افغان سرزمین سے پاکستان میں حملوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، جس کے باعث پاک-افغان تعلقات میں کشیدگی بڑھ رہی ہے،رپورٹ


ماسکو:روسی وزارتِ خارجہ ک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں سکیورٹی اور سیاسی صورتحال بدستور پیچیدہ ہے جبکہ مختلف دہشت گرد نیٹ ورکس فعال ہیں، جو علاقائی سلامتی کے لیے مستقل خطرہ بنے ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کر دہ رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ افغانستان میں 20 ہزار سے 23 ہزار تک دہشت گرد جنگجو موجود ہیں، جن میں نصف سے زائد غیر ملکی عناصر شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ داعش کے تقریباً 3 ہزار جبکہ ٹی ٹی پی کے 5 سے 7 ہزار دہشت گرد افغان سرزمین پر موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی افغان سرزمین سے پاکستان میں حملوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، جس کے باعث پاک-افغان تعلقات میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔
رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ القاعدہ،( ETIM (TIP اور دیگر دہشت گرد گروہ افغانستان میں تربیتی مراکز اور نیٹ ورکس چلا رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان القاعدہ کے لیے علاقائی روابط اور تربیت کا اہم مرکز بنا ہوا ہے۔ القاعدہ کے تربیتی مراکز افغان صوبوں غزنی، لغمان، کنڑ، ننگرہار، نورستان، پروان اور ارزگان میں موجود ہیں۔
جاری کر دہ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ داعش خراسان نے افغانستان کے مشرقی اور شمالی علاقوں میں مضبوط نیٹ ورک قائم کر رکھے ہیں اور اس کا طویل المدتی ہدف وسطی ایشیا تک پھیل کر نام نہاد خلافت قائم کرنا ہے۔ جنوری 2026 میں کابل کے ایک چینی ریسٹورنٹ پر ہونے والا دھماکہ داعش کی موجودگی کا ثبوت قرار دیا گیا ہے۔
اسی طرح رپورٹ میں افغانستان میں مصنوعی منشیات کی اسمگلنگ میں اضافے پر بھی تشویش ظاہر کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ میتھ ایمفیٹامائن افغانستان سے بیرون ملک سب سے زیادہ اسمگل ہونے والی منشیات قرار دی گئی ہے۔
روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق افغانستان کی موجودہ صورتحال خطے کے امن و استحکام پر براہِ راست اثر انداز ہو رہی ہے۔

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 15 گھنٹے قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 21 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 19 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل




