Advertisement

ہیری بروک کی شاندار اسنچری، انگلینڈنے پاکستان کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

ول جیکس نے 28، سیم کیرن نے 16 رنز بنائے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا،شاہین آفریدی نے 4، محمد نواز اور عثمان طارق نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Feb 24th 2026, 10:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہیری بروک کی شاندار اسنچری، انگلینڈنے پاکستان کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

کینڈی: ہیری بروک کی شاندار اسنچری کی بدولت انگلینڈ نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کینڈی کے پالی کیلےاسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 165 رنز کا ہدف دلچسپ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔

انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار اسنچری اسکور کی ۔

اس کے علاوہ ول جیکس نے 28، سیم کیرن نے 16 رنز بنائے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا، فل سالٹ میچ کی پہلی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4، محمد نواز اور عثمان طارق نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹا س جیت پر پہلے بلےبازی کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 164رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان 63 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے کھیل کا آغاز مایوس کن ثابت ہوا، اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے کیا تاہم یہ جوڑی زیادہ دیر تک ساتھ نہ نبھا سکی اور صائم ایوب 7 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے دوسرے نمبر پر آنیوالے بلے باز کپتان سلمان علی آغا بھی مخص 5 رنز بناکر چلتے بنے۔

بابر اعظم اور صاحبزادہ فرحان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی سکور کو آگے بڑھایا تاہم 73 کے مجموعی سکور پر بابر اعظم 25 رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ 122 کے مجموعی سکور پر گری جب صاحبزادہ فرحان 45 گیندوں پر 63 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، پانچویں نمبر پر فخرزمان 25 رنز بناکر کیچ تھما بیٹھے۔

جبکہ پاکستان کی چھٹی وکٹ 146 کے مجموعی سکور پر گری جب عثمان خان 8 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ اگلی ہی گیند پر نئے آنیوالے بلے باز محمد نواز بغیر کھاتے کھولے چلتے بنے، شاہین آفریدی 2 اور شاداب خان 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

Advertisement
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 5 دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 5 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 5 دن قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 3 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 دن قبل
Advertisement