سپر ایٹ : نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو باآسانی 61 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا
نیوزی لینڈ کی جانب سے رچن رویندرا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اہم وکٹیں حاصل کیں، جبکہ میٹ ہنری نے ابتدائی جھٹکے دے کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا


کولمبو: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو باآسانی 61 رنز سے شکست دے دی جس کےبعد نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنےکے امکانات میں اضافہ ہو گیا، جبکہ سری لنکا ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے پہلے ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان مچل سینٹنر 47 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کول مکونکی نے 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، دیگر کھلاڑیوں میں رچن رویندرا 32، فِن ایلن 23، گلین فلپس 18، ٹِم سائفرٹ 8، ڈیرل مچل 3 اور مارک چیپمن 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کی جانب سے مہیش ٹھیکشانا اور دُشمانتا چمیرا نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دونِتھ ویلالگے نے 1 وکٹ حاصل کی۔
ہد ف کے تعاقب میں اتری سری لنکا کی ٹیم کوئی خاطر خواہ کارگردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی اور 20 اوورز میں محض 108 رنز ہی بنا سکی۔
سری لنکا کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور پہلے ہی اوور میں پاتھم نسانکا صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ کوشل مینڈس اور چارتھ اسالانکا بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے،درمیانی اوورز میں کمیندو مینڈس نے 31 اور دنتھ ویلالاگے نے 29 رنز بنا کر کچھ مزاحمت کی، تاہم مطلوبہ رن ریٹ بڑھتا چلا گیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے رچن رویندرا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اہم وکٹیں حاصل کیں، جبکہ میٹ ہنری نے ابتدائی جھٹکے دے کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ کپتان مچل سینٹنر اور گلین فلپس نے بھی ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- ایک دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- ایک دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل










