پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت 75 اور کپتان سلمان علی آغا 64 رنز کیساتھ نمایاں رہے، صاحبزادہ فرحان 31، شمائل حسین 6، محمد رضوان 44 رنز بنا کرنمایاں رہے


ڈھاکا:پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین جاری تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو جیت کیلئے 275 رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق میر پور کےشیر بنگلا سٹیڈیم میں دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 47.3 اوورز میں 274 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت 75 اور کپتان سلمان علی آغا 64 رنز کیساتھ نمایاں رہے، صاحبزادہ فرحان 31، شمائل حسین 6، محمد رضوان 44 رنزاور فہیم اشرف نے 14 رنز اسکور کیے۔
بنگلادیش کے رشاد حسین نے 3 اور مہدی حسن میراز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ بنگلا دیشی ٹیم کی نظریں آج سیریز اپنے نام کرنے پر مرکوز ہیں جبکہ پاکستان ٹیم تیسرے میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے آج جان کی بازی لگا دے گا۔
خیال رہے کہ 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو عبرتناک شکست دی تھی، بنگلادیش نے یہ میچ 8 وکٹوں سے اپنے نام کیا اور سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 2 days ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 7 hours ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 2 days ago

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 7 hours ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- a day ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 days ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 2 days ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- a day ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 2 days ago

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 6 hours ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- an hour ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- a day ago





