بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتیں، شہدا کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کرتے ہیں،سہیل خان آفریدی


لکی مروت:صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں رسول خیل چیک پوسٹ کے قریب پولیس گاڑی کو دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق رسول خیل چیک پوسٹ کے قریب پولیس ٹیم کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے میں ایس ایچ او صدر اعظم، ڈرائیور شاہ بہرام اور اے ٹی ایس کے تین اہلکار شہید ہوگئے جب کہ زخمی اہلکار انصاف الدین کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق شہید افراد میں ایس ایچ او تھانہ شادی خیل صدر اعظم بھی شامل ہیں،واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی،سہیل آفریدی نے 6 اہلکاروں کی شہادت کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے شہدا کے اہل خانہ سے اظہار یک جہتی کیا اور زخمی اہلکار کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتیں، شہدا کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی لکی مروت میں پولیس ٹیم پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے ایس ایچ او سمیت 6 اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بہادر جوانوں نے اپنا آج قوم کے پرامن کل پر قربان کیا، شہدا ہمارا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- a day ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 18 hours ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 11 minutes ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 23 minutes ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 17 minutes ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 days ago







