Advertisement

ایران کے میزائل حملے جاری،اسرائیل اور امریکا کے اڈوں پر بمباری، عراق میں امریکی طیارہ کر گرہ تباہ

جنگ کے آغاز سے اب تک خطے میں 1100 سے زائد بچے لقمہ اجل بنے یا زخمی ہوچکے، ان میں 200 بچے ایران، 91 لبنان، 4 اسرائیل اور ایک بچہ کویت میں مارا گیا،یونیسف

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Mar 13th 2026, 3:08 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایران کے میزائل حملے جاری،اسرائیل اور امریکا کے اڈوں پر بمباری، عراق میں امریکی طیارہ کر گرہ تباہ

تہران: امریکی و اسرائیلی جارحیت کے جواب میں ایران کی بھرپور جوابی کارروائیاں کرتے ہوئے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب اورخطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں کی بارش کر دی،جبکہ عراق میں ایرانی حمایت یافتہ جنگجوؤں نے امریکی ریفولنگ جیٹ سی 135 مار گرایا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا حکام کے مطابق اسرائیل پر ایران کے حالیہ میزائل حملوںکے بعد بن گوریان ایئرپورٹ پر افراتفری مچ گئی، افراتفری کے دوران ایئرپورٹ پر موجود افراد نے کاؤنٹر پر کھڑے عملے سے ہاتھا پائی کی اور چیزیں پھینکی، جواب میں عملے نے بھی چیزیں پھینکنا شروع کر دیں۔

جبکہ اسرائیل پر میزائل حملوں سے دارالحکومت تل ابیب اور دوسرے شہروں میں سائرین کی آوزیںگھونجنے لگ گئیں،ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں 200 سے زائد اسرائیلی شہید زخمی ہو گئے۔
ایران کی اسرائیل اور امریکا کے اڈوں پر بمباری، عراق میں جنگجوؤں نے امریکی طیارہ مار گرایا
لبنان پر صیہونی فورسز کی تباہ کن بمباری، مزید 8 افراد جاں بحق

لبنان پر اسرائیلی فورسز کے حملوں میں رات سے اب تک 8 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 مارچ سے جاری حملوں میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 687 ہوگئی جن میں 90 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔

اسرائیل نے لبنان کے ساتھ ساتھ ایران پر بھی وسیع پیمانے پر نئے حملے شروع کر دیے، رات گئے تہران اور دیگر شہروں میں دھماکے سنے گئے۔

دوسری جانب عراق میں امریکی فوج کا ریفیولنگ طیارہ سی 135 ایندھن بھرنے کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں سوار تمام امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔

عرااق میں امریکی طیارہ گر کر تباہ ہونے پر ایرانی فوج نے رد عمل دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کا ری فیولنگ طیارہ عراقی مزاحمتی فورسز نے مار گرایا اور طیارے میں سوار تمام اہلکار ہلاک ہوگئے۔

قبل ازیں امریکی سینٹرل کمانڈ نے بھی مغربی عراق میں امریکی طیارہ گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایندھن بھرنے والے طیارہ کے سی 135 مغربی عراق میں گرا اور دوسرا بحفاظت لینڈ کر گیا۔

علاوہ ازاں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق حملے بحرین کے دارالحکومت منامہ کے علاقے مینا سلمان میں قائم امریکی بحری اڈے پر کیا گیا، حملوں میں بیس کی مختلف تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جن میں اینٹی ڈرون دفاعی نظام، ڈرونز کی اسٹوریج اور مرمت کے مراکز، سپورٹ آلات اور فیول ٹینکس شامل ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ حملوں میں امریکی فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے تاہم اس حوالے سے امریکی حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب یونیسف نے کہا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک خطے میں 1100 سے زائد بچے لقمہ اجل بنے یا زخمی ہوچکے، ان میں 200 بچے ایران، 91 لبنان، 4 اسرائیل اور ایک بچہ کویت میں مارا گیا۔

Advertisement
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 21 hours ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 4 days ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 4 days ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 3 days ago
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • a day ago
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • a day ago
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 17 hours ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 4 days ago
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • a day ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 3 days ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 3 days ago
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 3 days ago
Advertisement