آپریشن غضب للحق میں 663 دہشت گرد جہنم واصل اور 887 زخمی ہوئے،عطا تارڑ نے تفصیلات جاری کردیں
افغان حکام اور میڈیا کی جانب سے پھیلائے گئے دعوؤں کے برعکس کسی شہری آبادی یا شہری تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا گیا،عطا تارڑ


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے افغان طالبان کو نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ایکس‘ پر اپنے بیان میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آپریشن غضب للحق میں 663 دہشت گرد ہلاک اور 887 زخمی ہوئے،249 چوکیاں تباہ اور 44 چوکیاں قبضے میں لیں، 224 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں۔
ایکس پر جاری بیان میں اُنہوں نے کہا کہ افغانستان بھر میں دہشت گردوں اور ان کے معاونین کے 70 مقامات پر فضائی حملے کیے گئے اور12 اور 13 مارچ کی درمیانی شب افغانستان میں دہشت گردوں سے منسلک ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ایکس پوسٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کابل، پکتیا اور قندھار میں دہشت گردوں کے لاجسٹک بیسز اور کیمپوں کو ہدف بنایا گیا، فضائی حملوں کی ویڈیو بھی جاری کی گئی، نہایت درستگی کے ساتھ صرف تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ افغان حکام اور میڈیا کی جانب سے پھیلائے گئے دعوؤں کے برعکس کسی شہری آبادی یا شہری تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 18 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 19 hours ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 16 hours ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 12 hours ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 days ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 19 hours ago



