Advertisement
پاکستان

اسلام آباد، راولپنڈی میں خوفناک دھماکے کی آواز، فلائٹ آپریشن کچھ دیر معطل رہنےکے بعد بحال

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آپریشنل وجوہات کی بنا پر آج کچھ دیر کے لیے فلائٹ آپریشنز میں معمولی آپریشنل ایڈجسٹمنٹ کی گئی تھی، پی اے اے

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Mar 13th 2026, 9:06 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباد، راولپنڈی میں خوفناک دھماکے کی آواز، فلائٹ آپریشن کچھ دیر معطل رہنےکے بعد بحال

ویب ڈیسک:اسلام آباد اور راولپنڈی میں خوف ناک دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے نتیجے میں شہری گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ ایئرپورٹ پر عارضی طور پر پروازیں معطل کردی گئیں جو بعد ازاں بحال کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور ملحقہ علاقوں میں خوف ناک دھماکے کی آواز سنائی دی اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔
ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کی آواز جنگی جہازوں کی پرواز کے باعث پیدا ہوئی ہے اور اسلام آباد میں 23 مارچ کی پریڈ کے لیے جنگی جہاز ریہرسل کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جہازوں کے تیز اڑنے کے باعث ساونڈ بیرئیر ٹوٹا ہے تاہم اسلام آباد ائیر پورٹ پر پروازوں کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا اور طیاروں کو لینڈنگ اور ٹیک آف سے روک دیا گیا۔

آپریشنل وجوہات پر فلائٹ آپریشنز بند رکھی گئیں، ائیر پورٹ اتھارٹی

دوسری جانب پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر فضائی حدود ایک گھنٹے سے زائد تک بند رکھی گئی۔

جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آپریشنل وجوہات کی بنا پر آج کچھ دیر کے لیے فلائٹ آپریشنز میں معمولی آپریشنل ایڈجسٹمنٹ کی گئی تھی، ایئرپورٹ پر تمام پروازیں اب معمول کے مطابق آپریٹ ہو رہی ہیں۔

اعلامیے میںمزید بتایا گیا کہ مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں کے بارے میں معلومات کے لیے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔

بعد ازاں پی پی اے نے ایک اور بیان میں کہا کہ اسلام آباد کی فضائی حدود بند ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں اور اسلام آباد ایئرپورٹ معمول کے مطابق فعال ہے۔

خیال رہے کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب ایوان صدر میں ہوگی جبکہ 23 مارچ کو پریڈ نہیں ہوگی بلکہ فلائی پاسٹ ہوگا،پاک فضائیہ کے طیارے 23 مارچ کو فلائی پاسٹ دیں گے اور اسی سلسلے میں پاک فضائیہ کے طیارے ریہرسل کررہے ہیں۔

Advertisement
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 15 گھنٹے قبل
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 17 گھنٹے قبل
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 18 گھنٹے قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 18 گھنٹے قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 4 دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 4 دن قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 3 دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 3 دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 11 گھنٹے قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 3 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 4 دن قبل
Advertisement