Advertisement
پاکستان

افغان وزارت دفاع کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پرقبضےاورنقصان پہنچانےکادعوی من گھڑت قرار 

یہ افغان عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے گھڑی گئی جھوٹی کہانیاں ہیں جو پہلے سے ہی دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنے والے افغان طالبان رجیم کی وجہ سے تکلیفیں اٹھارہی ہے،بیان

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Mar 14th 2026, 7:29 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
افغان وزارت دفاع کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پرقبضےاورنقصان پہنچانےکادعوی من گھڑت قرار 

اسلام آباد: افغان طالبان رجیم کی نام نہاد وزارت دفاع کا بے بنیاد جھوٹ و پراپیگنڈاایک مرتبہ پھر سے بے نقاب ہوگیا،وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے طالبان رجیم کے نام نہاد افغان وزارت دفاع کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پرقبضےاورنقصان پہنچانےکادعوی من گھڑت قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات افغان طالبان اور انکی پراکسی فتنہ الخوارج کے نقصانات پر بروقت و باقاعدگی سے پیش کر رہی ہے۔ جہاں ضروری ہو، وہاں ساتھ تصاویر اور ویڈیو بھی میڈیا کو فراہم کی جارہی ہے اور افغان طالبان رجیم کی طرح جھوٹے پراپیگنڈے کا سہارا نہیں لیا جا رہا۔

افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاکستانی پوسٹوں پر قبضوں کے دعووں اور نقصانات کے پیش کردہ اعشاریوں میں بالکل بھی صداقت نہیں۔

یہ افغان عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے گھڑی گئی جھوٹی کہانیاں ہیں جو پہلے سے ہی دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنے والے افغان طالبان رجیم کی وجہ سے تکلیفیں اٹھارہی ہے۔

بیان کے مطابق افغانستان کے اندر دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی مصدقہ اطلاعات کو میڈیا کو براقت فراہم کیا جارہا ہے۔

جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان طالبان رجیم کے بار بار کئے جانے والے جھوٹے دعوے ایک دیوانے کا خواب ہیں جو صرف افغان طالبان رجیم اور بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر موجود ہیں اور حقیقت سے انکا کوئی تعلق نہیں۔

Advertisement
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 دن قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 دن قبل
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 8 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 دن قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 6 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 9 گھنٹے قبل
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 9 گھنٹے قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 2 گھنٹے قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 دن قبل
Advertisement