متنازعہ رن آؤٹ کا معاملہ:آئی سی سی نے سلمان علی آغا کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا
آئی سی سی نے کپتان سلمان علی آغا کے ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کر دیا،جبکہ سلمان علی آغا نے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا


دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی ) نے بنگلادیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میں متنازعہ رن آؤٹ کے بعد ردعمل پر پاکستانی بیٹر سلمان علی آغا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے مطابق سلمان علی آغا آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے،آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سلمان علی آغا نے بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کی۔
آئی سی سی کا آرٹیکل 2.2 انٹرنیشنل میچ کے دوران کرکٹ کے سامان، کپڑوں یا گراؤنڈ کے آلات کے ساتھ نامناسب رویے سے متعلق ہے۔
جس کے بعد آئی سی سی نے کپتان سلمان علی آغا کے ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کر دیا،آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سلمان علی آغا نے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران بنگلا دیش کے کپتان مہدی حسن میراز نے آغا سلمان کو نان اسٹرائیکر اینڈ پر متنازع رن آؤٹ کردیا تھا جس پر پاکستانی بیٹر نے میدان سے باہر جاتے ہوئے شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔
جس پرسابق پاکستانی کرکٹرز رمیز راجا اور حمد حفیظ نے بھی بنگلادیش کے کپتان کی اس حرکت کو اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی قرار دیا تھا اور اس عمل پر مہدی حسن کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 9 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 8 گھنٹے قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 7 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل






