کوہاٹ: سی ٹی ڈی اور پولیس کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 6 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی، ڈی پی او


کوہاٹ: محکمہ انسداد دہشتگردی( سی ٹی ڈی) اور کوہاٹ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرجہنم واصل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈی پی او) کوہاٹ شہباز الہٰی کا کہنا ہے سی ٹی ڈی اور کوہاٹ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ تھانہ لاچی کے مختلف علاقوں میں دہشتگرد موجود ہیں اور کسی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں،اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی اور پولیس کی بھاری نفری نے مشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کیا۔
ڈی پی او نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
حکام کے مطابق قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا، علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاچی، کوہاٹ میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے 6 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر پولیس اور سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں، خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کے دلیر جوانوں پر فخر ہے، خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائیاں قابل تعریف ہیں۔
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 2 days ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 2 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 17 hours ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- a day ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- a day ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- a day ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- a day ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 11 hours ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 2 days ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 days ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 17 hours ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- a day ago


