Advertisement
پاکستان

وفاقی حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

ملک بھر کے سرکاری دفاتر دونوں دنوں کے دوران بند رہیں گے تاکہ اہلکار اور ملازمین عیدالفطر اپنے اہل خانہ کے ساتھ خوشی کے ساتھ منا سکیں،نوٹیفکیشن

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Mar 15th 2026, 4:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وفاقی حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کابینہ ڈویژن اور وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد عید کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

اس حوالے سے کابینہ ڈویژن کی جانب سے عید الفطر کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق  20 اور 21 مارچ (بروزجمعہ اور ہفتہ) عید الفطر کی 2 سرکاری تعطیلات ہوں گی، جبکہ اتوار 22 مارچ کی پہلے ہی چھٹی ہوتی ہے۔

جبکہ اس سے اگلے روز یعنی سوموار کو پہلے ہی 23 مارچ کی وجہ سے عام تعطیل ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے سرکاری دفاتر دونوں دنوں کے دوران بند رہیں گے تاکہ اہلکار اور ملازمین عیدالفطر اپنے اہل خانہ کے ساتھ خوشی کے ساتھ منا سکیں۔

حکومت نے عوام اور سرکاری دفاتر کو ہدایت دی ہے کہ تعطیلات کے دوران ضروری انتظامات برقرار رکھے جائیں اور عوامی سہولت کے امور متاثر نہ ہوں۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سےیہ تعطیلات ہر سال کی طرح ملک بھر میں عید کے تہوار کو خوش اسلوبی سے منانے اور اہلکاروں کو عید کے موقع پر آرام فراہم کرنے کے لیے دی گئی ہیں۔

Advertisement
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 3 days ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 5 days ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 5 days ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 days ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 days ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 days ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 days ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 days ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 days ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 days ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 5 days ago
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 days ago
Advertisement