Advertisement

کراچی :میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، بی ایل اے کا اہم کمانڈر سہیل بلوچ جہنم واصل

سہیل بلوچ بولان ایریا میں الفتح اسکواڈ کا کمانڈر تھا اور دیگر دہشت گردوں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتا تھا،حکام

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Mar 17th 2026, 4:08 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی :میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، بی ایل اے کا اہم کمانڈر سہیل بلوچ جہنم واصل

کراچی : محکمہ انسدادہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے اہم کمانڈر کو ہلاک کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے لہ 17 فروری کو شاہ لطیف ٹاؤن ملیر میں کیے گئے آپریشن کے دوران پہلے سے گرفتار دہشت گردوں سے حاصل معلومات کی بنیاد پر مشتبہ ٹھکانے کا محاصرہ کیا گیا۔

حکام کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں چار انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے،ہلاک دہشت گردوں میں سے تین کی شناخت فوری طور پر ہو گئی تھی، جبکہ چوتھے دہشت گرد کی شناخت بعد ازاں انٹیلی جنس تحقیقات کے بعد کی گئی۔ شناخت ہونے والا دہشت گرد بی ایل اے کے الفتح اسکواڈ کا اہم کمانڈر سہیل بلوچ عرف “گرک” تھا۔

سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ سہیل بلوچ ماضی میں بلوچ لبریشن فرنٹ سے وابستہ رہا اور 2022 میں بی ایل اے میں شامل ہو کر ایک اہم کمانڈر کے طور پر سرگرم ہوا، وہ متعدد بڑی دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی، دہشت گردوں کی رابطہ کاری اور اسلحہ و لاجسٹک معاونت فراہم کرنے میں ملوث تھا۔

حکام کے مطابق سہیل بلوچ خضدار میں ڈپٹی کمشنر پنجگور زاکر بلوچ کی ٹارگٹ کلنگ سمیت کئی وارداتوں میں ملوث تھا، جبکہ مختلف حملوں میں 50 سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے قتل میں بھی اس کا کردار تھا۔

سی ٹی ڈی کا مزید کہنا ہے کہ سہیل بلوچ بولان ایریا میں الفتح اسکواڈ کا کمانڈر تھا اور دیگر دہشت گردوں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتا تھا۔ اس نے جعفر ایکسپریس حملہ کے لیے پانچ خودکش بمبار بھی بھیجے تھے اور سڑکوں پر ناکے لگا کر لوٹ مار کی کارروائیوں میں بھی ملوث رہا۔

حکام کا کہنا ہے کہ سہیل بلوچ کی ہلاکت بی ایل اے کے دہشت گرد نیٹ ورک کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔اس کارروائی سے کراچی میں ممکنہ بڑے دہشت گرد حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

Advertisement
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • ایک دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 4 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 4 دن قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • ایک دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 2 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 4 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 2 دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • ایک دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 2 دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 دن قبل
Advertisement