Advertisement

ایران کی جوابی کارروائیاں جاری: حیفہ میں آئل ریفائنری کے قریب راکٹوں سے حملوں میں 6 افراد زخمی

آبنائے ہرمز کے قریب سمندر دشمن کا طیارہ مارگرایا، طیارہ بردار بحری بیڑے ابراہم لنکن پر بھی کروز میزائل داغے گئے ہیں،پاسدران ِ انقلاب

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Apr 3rd 2026, 4:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایران کی جوابی کارروائیاں جاری: حیفہ میں آئل ریفائنری کے قریب راکٹوں سے حملوں میں 6 افراد زخمی

تہران: امریکی واسرائیلی جارحیت کے جواب میں ایران کی بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں ، ایران نے حالیہ میزائل حملوں میں اسرائیلی شہر حیفہ میں موجود ایک آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔

صہیونی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران تازہ راکٹ حملوں میں شمالی اسرائیل کو نشانہ بنایا گیا ہے، جہاں خاص طور پر شہر حیفہ اور اس کے گرد و نواح متاثر ہوئے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے بعض افراد شدید خوف اور ذہنی دباؤ کا شکار ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق حملے کے نتیجے میں ایک شخص جھٹکے کی شدت کے باعث اڑنے والے پتھروں کی زد میں آ کر زخمی ہوا، جس سے املاک کو بھی نقصان پہنچا۔

خیال رہے کہ حیفہ اسرائیل کا ایک نہایت اہم اور اسٹریٹجک شہر ہے، جہاں بڑی آبادی مقیم ہےجبکہ یہ شہر ملک کی سب سے اہم آئل ریفائنری کا مرکز بھی ہے، جو اسرائیل کی مجموعی ریفائننگ صلاحیت کا تقریباً 70 فیصد پراسیس کرتی ہے۔

علاوہ ازاں پاسدارانِ انقلاب کے نیوی کمانڈر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ دبئی میں امریکی کمپنی اوریکل کارپوریشن کے ڈیٹا سینٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

کمانڈر کے مطابق دو امریکی کمپنیوں کے ڈیٹا سینٹرز پر حملے کیے گئے اور اس حوالے سے پہلے ہی دبئی میں اوریکل اور بحرین میں ایمیزون کو خبردار کر دیا گیا تھا۔

جبکہ میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایران کی بحریہ نے قیشم جزیرہ پر دشمن کا لڑاکا طیارہ بھی مار گرانے کا د عویٰ کیا ہے، اس حوالے سے پاسداران انقلاب نے جاری بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کے قریب سمندر دشمن کا طیارہ مارگرایا، طیارہ بردار بحری بیڑے ابراہم لنکن پر بھی کروز میزائل داغے گئے ہیں۔

امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے انرجی انفراسٹرکچر پر فضائی حملوں کے بعد ایران کی جانب سے بھی عرب ممالک میں موجود امریکی اثاثوں اور اسرائیلی معاشی اثاثوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کی وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 148 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Advertisement
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • a day ago
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 2 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 9 hours ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 7 hours ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • a day ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • a day ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 9 hours ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 5 hours ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 7 hours ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 9 hours ago
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • a day ago
Advertisement