شہریوں کیلئے بڑا ریلیف : حکومت کا ٹرین کے کرایوں میں مجوزہ اضافہ روکنے کا فیصلہ
وزیراعظم کی ہدایت پر 30 جون تک 6 ارب روپے کا اضافی بوجھ حکومت خود برداشت کرے گی تاکہ عوام کو مزید مالی دباؤ سے بچایا جا سکے


اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات میں ہوشربا اضافے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ریلوے مسافروں کیلئے بڑا ریلیف دیتے ہوئے ٹرین کرایوں میں مجوزہ 30 فیصد اضافے کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر خود برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حالانکہ آپریشنل اخراجات پورے کرنے کیلئے کرایوں میں اضافہ ناگزیر قرار دیا جا رہا تھا۔
اس حوالےسے وزیراعظم شہبا زشریف نے ہدایات کی ہیں پر پاکستان ریلویز کی جانب سے کسی بھی کلاس کے کرایوں میں اضافہ نہ کیا جائے۔
اس فیصلے کے تحت اکانومی اور اے سی کلاسز سمیت تمام ٹرینوں کے کرایے موجودہ سطح پر برقرار رہیں گے۔ تاجر برادری کو سہولت دینے کیلئے فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں بھی کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعظم کی ہدایت پر 30 جون تک 6 ارب روپے کا اضافی بوجھ حکومت خود برداشت کرے گی تاکہ عوام کو مزید مالی دباؤ سے بچایا جا سکے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے اس فیصلے کو عوام کیلئے تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں وزیراعظم نے مسافروں کے دل جیت لیے ہیں اور ریلوے کا سفر ہر طبقے کی پہنچ میں برقرار رکھا گیا ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- a day ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 10 hours ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 hours ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- a day ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 10 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 5 hours ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- a day ago







