Advertisement
علاقائی

وزیراعلیٰ سندھ کا رجسٹرڈموٹرسائیکل سواروں کوڈیجیٹل وائلٹس کے ذریعے ہر ماہ 2 ہزار دینے کا اعلان

انٹر سٹی اور انٹرا سٹی منی بس، کوچز اور بس مالکان کو پابند کریں گے کہ کرایہ نہ بڑھاییں، مزید برآں مسافر بسوں کو وفاقی حکومت بھی ایک لاکھ روپے دے گی،مراد علی شاہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Apr 3rd 2026, 5:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعلیٰ سندھ کا رجسٹرڈموٹرسائیکل سواروں کوڈیجیٹل وائلٹس کے ذریعے ہر ماہ 2 ہزار دینے کا اعلان

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رجسٹرڈ موٹرسائیکل سواروں کو سبسڈی کے تحت ہرماہ 2 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ وزیراعظم  شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں کچھ اہم فیصلے ہوئے، خطے کی صورتحال بہت کشیدہ ہے۔

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل جنگ ختم کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں، موجودہ حالات دیکھتے ہوئے ہم نے کئی اقدامات کیے جس کے تحت ٹارگٹڈ سبسڈی دینا ہوگی۔

پریس کانفرنس میں وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے ہم نے فیصلہ کیا کہ موٹرسائیکل سواروں کو سبسڈی دی جائے، سندھ میں 66 لاکھ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، ہر موٹرسائیکل والے کو اپریل سے  ہرماہ 2ہزار دیے جائیں گے، 20 لیٹر کےحساب سے ہر ایک لیٹر پر 100 روپے ملیں گے۔

وزیراعلیٰ نے مزیدکہا کہ ایپ میں جس کے نام پر موٹرسائیکل ہوگی اس کے اکاؤنٹ میں پیسے دیےجائیں گے لہٰذا عوام جلد سے جلد اپنے نام پر موٹرسائیکل منتقل کریں،اگرموٹرسائیکل آپ کے نام نہیں تو 15 دن میں اپنے نام کروا لیں، جس کیلئے موٹرسائیکل کی ٹرانسفر فیس معاف کر رہے ہیں۔

سید مراد علی شاہ کے مطابق  ایپ میں اپنا شناختی کارڈ نمبر ڈالنے سےموٹرسائیکل کانمبر آجائےگا، 15دن بعد رقم موٹر سائیکل والوں کو منتقل کی جائے گی تاہم رقوم تصدیق شدہ موٹرسائیکل والوں کو دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صارفین پیٹرول پمپ سے موجودہ قیمت پر ہی پیٹرول خریدیں گے جبکہ سبسڈی کی رقم بعد میں ان کے اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی۔

مراد علی شاہ کے مطابق یہ سبسڈی ڈیجیٹل ای والٹس کے ذریعے دی جائے گی اور جس شخص کے نام پر موٹر سائیکل رجسٹرڈ ہوگی، رقم اسی کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ سندھ میں 27 ہزار 297 بسیں رجسٹرڈ ہیں اور ٹارگٹڈ سبسڈی کا بوجھ صوبائی حکومتوں کو خود برداشت کرنا ہوگا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا انٹر سٹی اور انٹرا سٹی منی بس، کوچز اور بس مالکان کو پابند کریں گے کہ کرایہ نہ بڑھاییں، مزید برآں مسافر بسوں کو وفاقی حکومت بھی ایک لاکھ روپے دے گی۔

اسی طرح وزیراعلیٰ سندھ نے زرعی شعبے کیلئے بھی ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 25 ایکڑ سے کم زمین رکھنے والے کاشتکاروں کو 1500 روپے فی ایکڑ کے حساب سے ادائیگی کی جائے گی تاکہ انہیں بڑھتے ہوئے اخراجات سے کچھ ریلیف مل سکے۔

Advertisement
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • a day ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • a day ago
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • a day ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • a day ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 5 hours ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 hours ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 6 hours ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 6 hours ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 2 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 5 hours ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 6 hours ago
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • a day ago
Advertisement