پاسدارانِ انقلاب نے دوبھارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز عبور کرنے سے روک دیا،مودی سرکار کی تصدیق
بھارتی وزارتِ خارجہ کے سیکرٹری وکرم مسری نے ایران کے سفیر محمد فتح علی کو اس واقعے پر حکومت کی شدید تشویش اور غم و غصے سے آگاہ کیا،میڈیا رپورٹس

.webp&w=3840&q=75)
نئی دہلی:ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے اصول ضوابط کی خلاف ورزی کر کے آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کرنے والے دو بھارتی جہازوں پر فائرنگ کر دی جس کےنتیجے میں دونوں جہاز واپس پلٹ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز ایرانی گن بوٹس نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے دو بھارتی بحری جہازوں کو روکا اور ان پر فائرنگ کی، جس کی وجہ سے انہیں واپس لوٹنا پڑا،، تاہم واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا
دوسری جانب بھارتی حکومتی کی جانب سے اس واقعے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ بھارت نے اس واقعے پر ایران سے احتجاج کرتے ہوئے بحری جہازوں اور عملے کی حفاظت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمارے تیل بردار بحری جہازوں کو ہفتے کے روز نشانہ بنایا گیا جس پر نئی دہلی میں تعینات ایران کے سفیر محمد فتح علی کو بھی طلب کیا گیا۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کے سیکرٹری وکرم مسری نے ایران کے سفیر محمد فتح علی کو اس واقعے پر حکومت کی شدید تشویش اور غم و غصے سے آگاہ کیا۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی سیکریٹری خارجہ نے ایران سے بھارتی جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کے لیے اقدامات درخواست کی، جس پرایرانی سفیر نے بھارت کے تحفظات ایرانی حکومت تک پہنچانے کی یقین دہائی کرائی ہے۔
خیال رہے کہ امریکی بحریہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کو جانے اور آنے والے جہازوں کی ناکہ بندی کے بعدایران کی سینٹرل ملٹری کمانڈ نے ہفتے کی صبح امریکی بحری ناکہ بندی کے جواب میں آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 37 minutes ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 4 hours ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 hours ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago




