پی ایس ایل:لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سے ہرادیا
فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 50 گیندوں پر برق رفتار سنچری اسکور کر ڈالی،ان کی جارحانہ اننگز میں 11 چوکے اور 6 فلک شگاف چھکے شامل تھے


لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے 30 ویں میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کی جانب سے ملنے والے 198 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بناسکی۔
گیلیڈی ایٹرز کی جانب سے ریلی روسو 62 اور شمائل حسین 53 رنز کیساتھ نمایاں رہے،جبکہ سعود شکیل 17، خواجہ نافع 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، عبید شاہ، سکندر رضا اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز اسکور کیے۔ اوپنر فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 50 گیندوں پر برق رفتار سنچری اسکور کر ڈالی،ان کی جارحانہ اننگز میں 11 چوکے اور 6 فلک شگاف چھکے شامل تھے۔
فخر زمان نے آغاز سے ہی حریف بولرز پر دباؤ برقرار رکھا اور میدان کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔
اس کے علاوہ چارتھ آسالنکا نے 31 اور ڈینیئل سیمز نے 18 رنز بنائے،جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خلیل احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک گھنٹہ قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک گھنٹہ قبل






