عالمی سطح پر بھی حالیہ دنوں کے دوران سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے، جس کے اثرات پاکستان سمیت دیگر ممالک کی مارکیٹوں پر پڑ رہے ہیں


کراچی: عالمی و مقامی مارکیٹوںمیں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہےجس کے بعد سونا مزید سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمزاینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روزملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید ہزاروں روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ روپے سے مزید نیچے آگئی ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد سونے کی نئی قیمت کم ہو کر 4لاکھ 90 ہزار 862 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح اور 10 گرام سونے کی قیمت 2486 روپے گھٹ کر 4 لاکھ 20 ہزار 835 روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں 29 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4685 ڈالر پر آگیا ہے۔
خیال رہے کہ عالمی سطح پر بھی حالیہ دنوں کے دوران سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے، جس کے اثرات پاکستان سمیت دیگر ممالک کی مارکیٹوں پر پڑ رہے ہیں۔

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 19 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 18 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 21 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 4 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 21 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 21 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل






