ایرانی وزیر خارجہ کا طیارہ بھی تہران سے اسلام آباد پہنچ رہا ہے، جبکہ وہ چند گھنٹے قیام کے بعد ماسکو روانہ ہوں گے،ذرائع


اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی دورۂ مسقط مکمل کرنے کے بعد دوبارہ اسلام آباد پہنچ گئے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق عباس عراقچی سلطنتِ عمان کے دورے کے بعد براہِ راست ماسکو روانہ ہونے کے بجائے پاکستان واپس آئے ہیں اور دورۂ پاکستان کے بعد روس جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کا طیارہ بھی تہران سے اسلام آباد پہنچ رہا ہے، جبکہ وہ چند گھنٹے قیام کے بعد ماسکو روانہ ہوں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی عباس عراقچی مذاکرات کے حوالے مشاورت کیلئے اسلام آباد پہنچے تھے جہاں انہوں نے آرمی چیف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ،وزیر اعظم شہبازشریف، وزیرخارجہ اسحاق ڈار سمیت دیگر اعلی پاکستانی حکا م سے ملاقاتیں کیں تھیں۔
ملاقاتوں میں انہوں نے پاکستان کی جانب سے قیامِ امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہااور دورۂ پاکستان کو نہایت سودمند قرار دیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ ایران نے جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے قابلِ عمل فریم ورک سے متعلق اپنا مؤقف پیش کیا ہے، جبکہ یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ امریکا سفارت کاری کے حوالے سے کس حد تک سنجیدہ ہے۔

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 21 گھنٹے قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- ایک دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- ایک دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- ایک دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 گھنٹے قبل







