حیدر آباد نے راولپنڈیز کو 108 رنز سے ہرا کر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا، لاہور قلندر باہر
حیدرآباد کی جانب سے گلین میکسویل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 37 گیندوں پر 70 رنز بنائے،جبکہ عثمان خان 54 اور پریرا 50 رنز بنا کر نمایاں رہے


کراچی: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے اہم میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے رالپنڈیز کو 108 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیکر پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا،جبکہ لاہور قلندرز ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کہ درست ثابت نہ ہوا۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے حیدر آباد کنگز مین نےمقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 244 رنز بنائے،حیدرآباد کی جانب سے گلین میکسویل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 37 گیندوں پر 70 رنز بنائے،جبکہ عثمان خان 54 اور کوشال پریرا 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
دوسری جانب245 رنز کے ہدف کے تعاقب میں راولپنڈیز 17.1 اوورز میں 136 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
راولپنڈیز کی جانب سے عثمان خواجہ نے بھرپور مزاحمت کی، وہ 66 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے لیکن ان کا ساتھ کوئی نہ دے سکا اور راولپنڈیز کی وکٹیں پتوں کی طرح بکھرگئیں۔
حیدر آباد کنگز مین کی جانب سے حنین شاہ نے 4 اور عاکف جاوید نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
خیال رہےکہ 245 رنز کے ہدف کے جواب میں راولپنڈیز 136 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، حیدرآباد کنگزمین کو پلے آف تک رسائی کے لیے راولپنڈیز کو 158 رنز تک روکنا تھا،حیدر آباد کنگز مین کے پلے آف میں پہنچنے کے باعث دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 2 دن قبل

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 2 دن قبل
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 3 دن قبل

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 3 دن قبل

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- ایک دن قبل

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- 3 دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 4 دن قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 2 دن قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- ایک دن قبل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- ایک دن قبل





