Advertisement
پاکستان

پاکستان اور چین کے اداروں کے درمیان تین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط،صدر مملکت کی تقریب میں شرکت

مفاہمتی یاداشتوں میں سمندری پانی کو قابلِ استعمال بنانے، زرعی ٹیکنالوجی اور چائے کے شعبے میں تعاون سے متعلق سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 27th 2026, 3:29 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان اور چین کے اداروں کے درمیان تین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط،صدر مملکت کی تقریب میں شرکت

چانگشا: پاکستان اور چین کے اداروں کے درمیان تین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب چین کے صوبے ہونان کے شہر چانگشا میں ہوئی۔صدر آصف علی زرداری نے تقریب میں شرکت کی۔

مفاہمتی یاداشتوں میں سمندری پانی کو قابلِ استعمال بنانے، زرعی ٹیکنالوجی اور چائے کے شعبے میں تعاون سے متعلق سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے۔ یہ مفاہمتی یادداشتیں ان اہم شعبوں میں عملی تعاون کو فروغ دینے کی ایک مربوط کوشش کی عکاسی کرتے ہیں۔

پہلی مفاہمتی یادداشت حکومتِ سندھ کے محکمہ بلدیات اور لوشیئن انوائرمنٹل ٹیکنالوجی گروپ کے درمیان کراچی میں سمندری پانی کو میٹھا بنانے کے منصوبے پر تعاون کے لیے طے پائی، جس کا مقصد کراچی شہر کو پانی کی فراہمی میں اضافہ کرنا ہے۔ 

اس مفاہمتی یادداشت پر پاکستان کی جانب سے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور چین کی جانب سے لوشیئن انوائرمنٹل ٹیکنالوجی گروپ کی پارٹی برانچ کے سیکرٹری اور چیئرمین یوہوئی نے دستخط کیے۔

دوسرا سمجھوتہ حکومتِ سندھ کے محکمہ بلدیات اور لانگ پن ہائی ٹیک انفارمیشن کمپنی کے درمیان زرعی ٹیکنالوجی میں تعاون کے لیے طے پایا۔ سمجھوتے پر حکومتِ سندھ کی جانب سے شرجیل انعام میمن اور چینی کمپنی کی جانب سے چیئرمین چن ژی شین نے دستخط کیے۔

تیسری مفاہمتی یادداشت چائے کے شعبے سے متعلق تھی، جو مسکے اینڈ فیمٹی ٹریڈنگ کمپنی ، ہونان ٹی گروپ اور جیالونگ انٹرنیشنل ٹیکنالوجی کے درمیان طے پائی۔

پاکستان کی جانب سے سینیٹر سلیم مانڈوی والا جبکہ چین کی جانب سے ہونان ٹی گروپ کے پارٹی سیکرٹری و چیئرمین ژو چونگ وانگ اور ہینان جیالونگ انٹرنیشنل ٹریڈٹیکنالوجی کےچیئرمین ہاؤ جیاولونگ نے دستخط کیے۔

سمجھوتے کا مقصد صنعت کے تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا، دونوں ممالک میں چائے کی صنعت کی ترقی میں معاونت کرنا اور اقتصادی، تجارتی و عوامی روابط کو مضبوط بنانا ہے۔ اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبہ جات سید قاسم نوید قمر، چیف سیکرٹری سندھ علی حسن بروہی اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی بھی موجود تھے۔

Advertisement
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 20 گھنٹے قبل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • ایک دن قبل
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • ایک دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • ایک گھنٹہ قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 2 دن قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • ایک دن قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 2 دن قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement