Advertisement
پاکستان

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی ،جنوبی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام

آپریشن غضب للحق کی مؤثر کارروائیوں کے بعد افغان طالبان شکست کی بوکھلاہٹ میں سول آبادی کو نشانہ بنانے لگے ہیں،سیکیورٹی ذرائع

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 27th 2026, 3:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی ،جنوبی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام

جنوبی وزیر ستان:سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے افغانستان کی جانب سے انگور اڈہ زلول خیل میں اشتعال انگیزی کرنے کی کوششوں کو ناکام بنایا دیا اور کارروائی کے دوران دشمن کی متعدد پوسٹیں تباہ کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی بروقت اور چوکس کارروائی کے باعث فتنہ الخوارج کی دراندازی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی گئیں، فتنہ الخوارج کی تشکیل کی دراندازی میں ناکامی کے بعد افغان طالبان نےسول آبادی کو نشانہ بنایا۔

افغان طالبان کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر وانا ہسپتال منتقل کردیا گیا

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کی مؤثر کارروائیوں کے بعد افغان طالبان شکست کی بوکھلاہٹ میں سول آبادی کو نشانہ بنانے لگے ہیں، اہل علاقہ نے افغان طالبان کی فائرنگ کے واقعہ کی بھرپور مذمت کی اور پاک فوج سےجوابی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جنوبی وزیرستان کے علاقے میں خوارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاک فوج نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے دراندازی کی ناکامی کے بعد افغان طالبان کی سول آبادی پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت ۔زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاک فوج نے موثر کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان رجیم کو بلااشتعال فائرنگ کامنہ توڑ جواب دیا، قوم کو پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرات پر فخر ہے، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Advertisement
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • ایک دن قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • ایک دن قبل
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 2 دن قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 20 گھنٹے قبل
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • ایک دن قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 3 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 2 دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 18 گھنٹے قبل
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • ایک دن قبل
Advertisement