برطانوی وزیراعظم کا بغاوت کے باجود استعفیٰ دینے سے انکار،تبدیلی کا وعدہ پورا کرنے کا عزم
کابینہ اجلاس کے دوران کیئر اسٹارمر نے دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عہدے سے مستعفی نہیں ہوں گے اور حکومت اپنی آئینی مدت تک کام جاری رکھے گی


لندن:برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے پارٹی کے اندر بڑھتی مخالفت اور شدید دباؤ کے باوجود واضح کر دیا ہے کہ وہ استعفیٰ نہیں دیں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے کابینہ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے بلدیاتی انتخاب میں پارٹی شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کی قیمت ملک اور عوام کو ادا کرنا پڑ رہی ہے۔منگل کے روز کابینہ اجلاس کے دوران کیئر اسٹارمر نے دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی نہیں ہوں گے اور حکومت اپنی آئینی مدت تک کام جاری رکھے گی۔
کیئر اسٹارمر نے مزید کہا کہ ملک ہم سے توقع کرتا ہے کہ ہم حکومت چلانے پر توجہ دیں اور یہی کام میں کر رہا ہوں اور بطور کابینہ ہمیں بھی یہی کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 48 گھنٹے حکومت کیلئے غیر مستحکم ثابت ہوئے ہیں اور اس کی معاشی قیمت ملک اور عوام کو ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لیبر پارٹی میں قیادت کو چیلنج کرنے کا ایک باقاعدہ طریقہ کار موجود ہے، تاہم اب تک اس عمل کا آغاز نہیں کیا گیا۔
خیال رہے کہ بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی کی خراب کارکردگی کے بعد کیئر اسٹارمر کی قیادت پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، جبکہ بعض سینئر وزرا بھی ان سے مستقبل کے حوالے سے واضح لائحہ عمل مانگ چکے ہیں۔
جبکہ برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود سمیت لیبر پارٹی کے 80 کے قریب ارکانِ پارلیمنٹ اور کابینہ کے اہم ترین وزراء بھی وزیراعظم سے مطالبہ اقتدار چھوڑنے کی واضح تاریخ کا مطالبہ کرچکے ہیں تاکہ پارٹی میں نئی قیادت کے انتخاب کا عمل شروع کیا جا سکے۔
برطانوی میڈیا نے اس کابینہ اجلاس کو ان کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے اہم قرار دیا ہے۔ منگل کے روز ایک جونیئر وزیر نے استعفیٰ دے دیا جبکہ چند وزارتی معاونین بھی مستعفی ہوچکے ہیں۔
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 8 گھنٹے قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- ایک دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 11 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 8 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 13 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل






