، ڈگری حاصل کرنا زندگی کے سفر کا اختتام نہیں بلکہ ایک نئی عملی زندگی کا آغاز ہے، اور معاشرہ خواتین کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا،مریم نواز شریف


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کی اولین ترجیح خواتین کے لیے ایک محفوظ پنجاب بنانا ہے جہاں ہر خاتون بلا خوف وخطر، اعتماد اور تحفظ کے ساتھ گھر سے باہر نکل سکے اور اسے کسی قسم کی ہراسانی یا بدسلوکی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی(ایل سی ڈبلیو یو) کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کا تعلق بھی اسی تعلیمی ادارے سے ہونا ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ وہ سیاست میں آئیں گی، تاہم وقت کے ساتھ حالات نے انہیں اس میدان میں آنے کا موقع دیا۔
تقریب سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ چند سال قبل تک پاکستان مسلم لیگ (ن) میں خواتین فرنٹ لائن سیاست میں کم دکھائی دیتی تھیں، مگر آج صورتحال تبدیل ہو چکی ہے اور وہ خود اس تبدیلی کی ایک مثال ہیں، مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری سمیت متعدد خواتین سیاست اور حکومتی امور میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ صوبے کے کئی اہم اداروں کی سربراہی بھی خواتین کے پاس ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ان کی کئی یادیں وابستہ ہیں، ڈگری حاصل کرنا زندگی کے سفر کا اختتام نہیں بلکہ ایک نئی عملی زندگی کا آغاز ہے، اور معاشرہ خواتین کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ لکھی ہوئی تقریر کے بجائے دل کی بات کرنا پسند کرتی ہیں اور نوجوانوں کو درپیش چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہیں، حکومت نوجوانوں کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ان کی حکومت کا خاص فوکس خواتین کے تحفظ پر ہے، اور اگر کسی خاتون کے ساتھ ہراسانی، چھیڑ چھاڑ، زیادتی یا بے حرمتی کا واقعہ پیش آئے تو وہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گی جب تک ذمہ دار عناصر قانون کے کٹہرے میں نہ آ جائیں۔

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 7 hours ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 6 hours ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 5 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago







