آبنائے ہرمز کی امریکی ناکہ بندی ختم ، ایران کے معاملے میں حتمی فیصلہ کرنے جارہا ہوں، ٹرمپ
اگر سمندر میں بارودی سرنگیں موجود ہیں تو انہیں ختم کیا جائے گا اور امریکا پہلے ہی اپنے جدید مائن سویپرز کے ذریعے کئی سرنگوں کو تباہ کر چکا ہےباقیوں کو ایران کرے گا،ٹرمپ


واشنگٹن ڈی سی:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران کے معاملے میں حتمی فیصلہ کرنے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر بغیر کسی ٹول ٹیکس کے مکمل طور پر کھولا جانا چاہیے تاکہ جہاز رانی بلا رکاوٹ جاری رہ سکے۔
انہوں نے کہا کہ اگر سمندر میں بارودی سرنگیں موجود ہیں تو انہیں ختم کیا جائے گا اور امریکا پہلے ہی اپنے جدید مائن سویپرز کے ذریعے کئی سرنگوں کو تباہ کر چکا ہے جبکہ باقی بارودی سرنگوں کو ایران فوری طور پر ہٹائے گا یا تباہ کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی بحری ناکہ بندی اب ختم کردی جائے گی، اس ناکہ بندی کے باعث آبنائے ہرمز میں پھنسے جہاز اب واپسی کا عمل شروع کر سکتے ہیں۔ اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کو اس بات پر متفق ہونا ہوگا کہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار یا بم حاصل نہیں کرے گا۔
ٹرمپ کے بیان کے مطابق افزودہ جوہری مواد جو گزشتہ برس امریکی بمبار طیاروں کے حملے کے نتیجے میں زیر زمین دب گیا تھا، اسے امریکا نکالے گا۔ ان کے بقول امریکا اور چین وہ واحد ممالک ہیں جو اس کام کی تکنیکی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ عمل ایران اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ قریبی تعاون سے کیا جائے گا اور افزودہ مواد کو مکمل طور پر تباہ کیا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ تاحکم ثانی کسی قسم کی مالی ادائیگی نہیں کی جائے گی جبکہ دیگر کم اہم امور پر اتفاق ہو چکا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس معاملے پر حتمی فیصلہ کرنے کے لیے سچویشن روم میں اجلاس کرنے جا رہے ہیں۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 6 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 6 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 8 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 6 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- an hour ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago





