عوام کیلئے بڑا ریلیف پیکج، وزیر اعظم نے پٹرول اور ڈیزل 22،22روپے سستا کر دیا
وزیر اعظم نے قوم سے وعدہ کیا تھا جیسے ہی گنجائش پیدا ہو گی، ریلیف دیا جائے گا۔ اور شہباز شریف نے اس وعدے پر ہو بہو عمل کیا،اعلامیہ


اسلام آباد: وزیر اعظم شہبا ز شریف نے عید کے تیسرے روز عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 22، 22 روپے کی کمی کی گئی ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا۔
وزیر اعظم ہاؤس سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے قوم سے وعدہ کیا تھا جیسے ہی گنجائش پیدا ہو گی، ریلیف دیا جائے گا۔ اور شہباز شریف نے اس وعدے پر ہو بہو عمل کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ پچھلے ہفتے بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔ اور وفاقی حکومت نے سخت ترین حالات میں بھی ریلیف کا سلسلہ جاری رکھا۔ پبلک، گڈز ٹرانسپورٹ، موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو فیول پر سبسڈی دی گئی۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ خطے کے دوسرے ممالک میں پیٹرول کے لیے قطاریں لگی ہوئی تھیں۔ لیکن وزیر اعظم کے بروقت اقدامات کی بدولت پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل دستیاب تھا۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 7 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 5 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 5 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 5 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago


