عرفات منہاس نے سب سے زیادہ 5 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ ابرار احمد 2، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور سلمان آغا ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کر سکے


راولپنڈی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45 ویں اوور میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔
آسٹریلین ٹیم کے اوپنر الیکس کیری اور میتھیو شارٹ میدان میں اترے۔ الیکس کیری 19 رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اور یوں آسٹریلیا کی پہلے وکٹ 32 کے مجموعی اسکور پر گر گئی۔
اس کے بعد جوش انگلس بھی زیادہ دیر پاکستانی شاہینوں کے سامنے نہ ٹھہر سکے اور 13 رنز بنا کر ڈیبو کرنے والے کھلاڑی عرفات منہاس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ مارنس لیبوشین بغیر کوئی رن بنائے عرفات منہاس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ 62 کے مجموعی اسکور پر یکے بعد دیگرے مہمان ٹیم کے دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
اس کے بعد آنے والے کھلاڑی کیمرون گرین بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ وہ بھی عرفات منہاس کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ 68 کے مجموعی اسکور پر آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ بھی گر گئی۔آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 123 کے مجموعی اسکور پر گری، اوپنر آنے والے کھلاڑی میتھیو شارٹ 55 رنز کی نمایاں اننگز کھیل کر عرفات منہاس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
اولیور پیک مجموعی اسکور میں صرف 7 رنز کا اضافہ کر سکے۔ اور وہ 145 کے مجموعی اسکور پر سلمان آغا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے،آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف 179 رنز پر ساتویں وکٹ گر گئی۔ میٹ رینشا 61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نیتھن ایلس زیادہ دیر پچ پر کھڑے نہ رہ سکے وہ صرف 8 رنز بنا کر عرفات منہاس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی نویں وکٹ بھی فوراً ہی گر گئی۔ تنویر سنگھا بغیر کوئی رن بنائے 200 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔ میتھیو کوہنیمین بھی اگلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے انہوں نے 24 رنز بنائے۔
عرفات منہاس نے سب سے زیادہ 5 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ ابرار احمد 2، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور سلمان آغا ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کر سکے۔
خیال رہے کہ عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بالر بن گئے۔ اس سے قبل پاکستان کے ذاکر خان نے 1984 میں ڈبییو پر 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago




