ٹرمپ انتظامیہ کا امیگرینٹس کیخلاف کریک ڈاؤن،ملازمتوں، ہیلتھ کئیر سے دورکرنےکے منصوبے پر عمل شروع
بوسٹن کے ائیرپورٹ پر3 عشروں سےکام کرنے والے سوشل سکیورٹی نمبرکے حامل کئی ملازمین فارغ کردیے گئے،میڈیا رپورٹ


واشنگٹن ڈی سی:امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ نے امیگرینٹس کو ملازمتوں، ہاؤسنگ اور ہیلتھ کئیر سہولیات سے دورکرنےکے منصوبے پر عمل شروع کردیا۔
میڈیارپورٹ کے مطابق بوسٹن کے ائیرپورٹ پر3 عشروں سےکام کرنے والے سوشل سکیورٹی نمبرکے حامل کئی ملازمین فارغ کردیے گئے،ٹرمپ انتظامیہ نےفیصلہ کیا ہے کہ امیگرینٹس کی جگہ امریکی شہریوں،گرین کارڈ ہولڈرز اوربعض دیگرکو رسائی دی جائے گی۔
ٹرمپ انتظامیہ کا مقصد ہےکہ امیگرینٹس امریکا چھوڑدیں، ہدف ہے کہ امریکا آنے والوں کو مراعات حاصل نہ ہوں، کئی امیگرینٹس نے ڈر سے ٹیکس گوشوارےجمع کرانا، ڈاکٹروں کو دکھانا اور سیاحت کے لیے جانا چھوڑ دیا جبکہ مستقل قانونی درجہ نہ رکھنے والے ایک لاکھ 16ہزار افراد امریکا چھوڑ چکے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے والدین میں سےکسی ایک کے امریکی شہری نہ ہونے پرامریکا میں پیدا بچے کو وفاقی سبسڈی نہ دینے پرغور کیا جا رہا ہے، غیرشہریوں بشمول گرین کارڈ ہولڈرز پربزنس لون لینے پر پہلے ہی پابندی لگائی جاچکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سیاسی پناہ لینے والےافراد پر کام کا پرمٹ لینے پر اس سال سے پابندی لگانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 20 hours ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 21 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 21 hours ago




