Advertisement
پاکستان

پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان شراکت داری اور باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق

پاکستان نے امریکا ایران تنازعے میں ثالثی کے دوران اہم کردار ادا کیا ،یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں،کایا کالاس

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر Jun 1st 2026, 3:10 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان شراکت داری اور باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان کے دورہ پر آئیں یورپی یونین کی نمائندہ کایا کالاس نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کومزید مضبوط بنانے اور شراکت داری کے مزید فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

دوران ملاقات اسحاق ڈار نے کہا کہ یورپی یونین کی قیادت اور اعلیٰ نمائندہ کی پاکستان کیساتھ مسلسل روابط قابل قدر ہیں،عالمی و علاقائی امور خصوصاً پاک بھارت اور امریکا ایران تنازع پر قریبی رابطہ رہا۔

اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کایا کالاس نے کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنے دفاع اور اپنے شہریوں کے تحفظ کا مکمل حق حاصل ہے، تاہم علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات ہی بہترین راستہ ہیں۔

بعد ازاں کایا کالاس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں،کایا کالاس کادورہ پاکستان یورپی یونین کے درمیان تعلقات کے فروغ کاعکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین نے مسلسل دونوں ممالک پر تحمل کا مظاہرہ کرنے اور کشیدگی میں کمی لانے پر زور دیا، کیونکہ موجودہ حالات میں فضائی حملوں کے بجائے مذاکرات ہی مسائل کا مؤثر حل ہیں۔کایا کالاس نے کہا ہے کہ افغانستان سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

پریس کانفرنس میں کایا کالاس نے کہا کہ سٹریٹجک مذاکرات کے دوران مختلف اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، انہوں نے اسلام آباد میں پرتپاک استقبال پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آنے والے برسوں میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعاون مزید فروغ پائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین نے ہمیشہ امن اور سفارتکاری کی حمایت کی، یورپی یونین پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے ، دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر توجہ مرکوز ہے۔

یورپی یونین کی نمائندہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے امریکا ایران تنازعے میں ثالثی کے دوران اہم کردار ادا کیا ، یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین سٹریٹجک وژن طویل المدتی شراکت داری کو نئی سمت دے سکتا ہے، جبکہ سٹریٹجک ڈائیلاگ کا تسلسل دونوں فریقوں کے درمیان متحرک اور مستقبل پر مبنی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات کے حالیہ دور سے مثبت اور بامعنی نتائج برآمد ہوں گے اور دونوں جانب تعاون کے نئے شعبوں کی تلاش اور مشترکہ مفادات کے فروغ پر توجہ دی جائے گی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ یورپی یونین کے کسی اعلیٰ خارجہ پالیسی عہدیدار کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ 7 برس بعد ہو رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

Advertisement
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 11 hours ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 11 hours ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 2 days ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 4 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 2 days ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 4 days ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 11 hours ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • a day ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • a day ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 3 days ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 16 hours ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 days ago
Advertisement