Advertisement
پاکستان

صومالی قزاقوں کے قبضے میں پاکستانی شہریوں کی رہائی کیلئے سفارتی کوششیں جاری ہیں، دفتر خارجہ

جموں و کشمیر ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع خطہ ہے اور بھارت ایسے بیانات کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی حقیقی صورتحال سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر Jun 11th 2026, 3:34 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
صومالی قزاقوں کے قبضے میں پاکستانی شہریوں کی رہائی  کیلئے سفارتی کوششیں جاری ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان صومالی قزاقوں کے قبضے میں موجود پاکستانی شہریوں کی بحفاظت رہائی کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ اس سلسلے میں صومالیہ کی حکومت سے بھی مسلسل رابطہ برقرار ہے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کی کہ صومالی قزاقوں نے چند پاکستانی شہریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ اس معاملے پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ سے رابطہ کیا، جس دوران پاکستانی شہریوں کی فوری اور محفوظ رہائی کے لیے تعاون کی درخواست کی گئی۔

طاہر اندرابی کے مطابق صومالی وزیر خارجہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی حکومت یرغمال بنائے گئے افراد کی بازیابی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی شہری تقریباً پچاس روز سے قزاقوں کی تحویل میں ہیں اور حکومت پاکستان متاثرہ بحری جہاز کے مالک کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہے تاکہ مسئلے کا جلد از جلد حل نکالا جا سکے۔

ترجمان نے کہا کہ معاملہ حساس اور پیچیدہ نوعیت کا حامل ہے کیونکہ واقعہ ایسے علاقے میں پیش آیا ہے جہاں نیم خودمختار اور قبائلی نظام رائج ہے، جس کے باعث صورتحال مزید دشوار ہو جاتی ہے۔ اس کے باوجود پاکستانی حکومت اپنے شہریوں کی سلامتی اور رہائی کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یرغمال پاکستانی ایک کارگو جہاز پر موجود ہیں اور ان کے ساتھ دیگر ممالک کے شہری بھی شامل ہیں۔ دو روز قبل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور صومالی وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں تمام یرغمالیوں کی حالت بہتر بنانے اور ان کی جلد رہائی کے لیے فوری اقدامات پر زور دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں تعینات صومالی سفیر کو بھی دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔ اس معاملے پر وزارت خارجہ میں مختلف بین الوزارتی اجلاس بھی منعقد کیے گئے ہیں تاکہ ایک مربوط حکمت عملی کے تحت پیش رفت کو یقینی بنایا جا سکے۔

مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش رکھتا ہے اور تمام فریقین سے تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام تنازعات کے حل کے لیے سفارتی اور پرامن راستے کی حمایت کرتا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی قیادت اس حوالے سے متحرک ہے۔ وزیر داخلہ نے حالیہ دورہ تہران کے دوران اہم ملاقاتیں کیں جبکہ نائب وزیراعظم نے ترک وزیر خارجہ سے رابطہ کر کے خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے جنگ بندی کی پابندی اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی ضرورت پر زور دیا۔

کشمیر کے حوالے سے بھارتی بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے حالیہ دعوؤں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع خطہ ہے اور بھارت ایسے بیانات کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی حقیقی صورتحال سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔

طاہر اندرابی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دیا جائے اور مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی امنگوں اور بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق نکالا جائے۔

Advertisement
پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

  • 2 days ago
اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے

اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے

  • 2 days ago
بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی

بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی

  • 16 hours ago
سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی

  • 10 hours ago
پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

  • 2 days ago
آیوڈین کی کمی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

آیوڈین کی کمی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

  • 2 days ago
پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

  • 15 hours ago
پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارت کا حجم ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر سے بڑھا کر بیس کروڑ ڈالرتک لے جانے پراتفاق

پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارت کا حجم ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر سے بڑھا کر بیس کروڑ ڈالرتک لے جانے پراتفاق

  • 2 days ago
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

  • 2 days ago
سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی

سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی

  • 3 days ago
پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا

پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا

  • 16 hours ago
ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

  • 2 days ago
Advertisement