امریکی صدرکی ایک دفعہ پھر ایران کے خلاف سخت فوجی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ، فضائیہ، ریڈار نظام، فضائی دفاع اور دیگر دفاعی صلاحیتوں سمیت اس کی بیشتر جارحانہ عسکری قوت ختم ہو چکی ہے


واشنگٹن ڈی سی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت فوجی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا آج رات ایران کو انتہائی سخت نشانہ بنائے گا،جبکہ انہوں نے جزیرہ خارگ اور دیگر اہم مقامات پر موجود تیل کے انفراسٹرکچر کا کنٹرول سنبھالنے کا عندیہ بھی دیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹرتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ، فضائیہ، ریڈار نظام، فضائی دفاع اور دیگر دفاعی صلاحیتوں سمیت اس کی بیشتر جارحانہ عسکری قوت ختم ہو چکی ہے۔
ٹرتھ سوشل پرجاری بیا ن میں انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں امریکا جزیرہ خارگ اور ایران کے دیگر اہم تیل انفراسٹرکچر مقامات کا کنٹرول سنبھال لے گا، امریکا ایران کی تیل اور گیس منڈیوں کا مکمل انتظام سنبھالنے کی پوزیشن میں ہوگا۔
علاوہ ازاں اپنے بیان میں امریکی صدر نے اپنے بیان میں وینزویلا کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح امریکا نے وہاں توانائی کے شعبے میں اقدامات کیے اور وہ امریکا و وینزویلا دونوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئے، اسی طرز کا ماڈل ایران کے حوالے سے بھی اختیار کیا جا سکتا ہے۔

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 18 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 17 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 20 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 20 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 4 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 20 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 15 گھنٹے قبل





