Advertisement
پاکستان

وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد،ماہانہ اجرت میں 10 فیصد اضافہ

وفاقی اور صوبائی تقسیم کیلئے 13 ہزار 350 ارب روپے کی رقم محفوظ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،دفاعی بجٹ میں 3ہزارارب روپے رکھے گئے ہیں،وزیر خزانہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 20 days ago پر Jun 12th 2026, 6:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد،ماہانہ اجرت میں 10 فیصد اضافہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ مالی سال کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دیا ہے جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ کم سے کم ماہانہ اجرت میں بھی 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ 27-2026 پیش کیا،بجٹ تقریر میں ان کا کہنا تھا کہ بجٹ تیاری میں وزیراعظم اور بلاول بھٹو کامشکور ہوں،تیسرا بجٹ پیش کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

اپنی تقریر میں وزیر خزانہ نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا پاکستانی فورسز نے بھرپور جواب دیا،بنیان مرصوص کی کامیابی ہماری تاریخ کا روشن حصہ ہے،مضبوط دفاع معاشی قوت میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔جبکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک معاہدہ انتہائی اہم ہے،پاکستان کی جانب سے دشمن کو ایسا جواب ملا کہ دنیا کو نوٹس لینا پڑا،آج دنیا پاکستانی دفاعی قوت کی معترف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت نے انتھک محنت سے حالات پر قابو پایا۔حکومت نے کئی اہم اور دو رس نتائج کی حامل معاشی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سیلاب اور امریکا ایران جنگ کے باوجود ہماری معاشی شرح نمو 3.7 فیصد تک پہنچ چکی ،ہماری بڑی صنعتوں کی پیداواری صلاحیت بڑھ رہی ہے،اس مالی سال میں لارج سکیل مینو فیکچرنگ کی شرح نمو 6.1 فیصد تک رہی ہے۔جبکہ خدمات کے شعبے میں 4.1 فیصد کی شرح نمو سامنے آئی ہے ،ایل ایس ایم اور خدمات کے شعبوں کی شرح نمو پچھلے 4 سالوں کی بلند ترین سطحوں پر ہے،معیشت کا حجم 452 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے جو معیشت کیلئے سنگ میل ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فی کس آمدن پچھلے سال کے 1751ڈالر سے بڑھ کر 1901 ڈالر ہوگئی ہے،پچھلے2سالوں میں پالیسی ریٹ میں تاریخی کمی واقع ہوئی ہے،یہ شرح 22 فیصد سے کم ہو کر ساڑھے گیارہ فیصد فیصد پر آگئی ہے،ترسیلات زر بھی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔

بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ مالی سال کے پہلے11 ماہ میں ترسیلات زر کا حجم 38 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ،سال بھر کی ترسیلات زر 41 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔صرف تین سالوں ٹیکسوں کی شرح میں تقریباً 2 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے،ان اقدامات کے نتائج ہمارے مالیاتی استحکام میں بھی نمایاں نظر آتے ہیں،

ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 18 ہزار 771 ارب روپے تجویزہے،وفاقی حکومت کی خالص آمدنی کا تخمینہ 11 ہزار 751 ارب روپے مختص ہے،وفاقی نان ٹیکس ریونیو کے ذریعے 5 ہزار 336 ارب روپے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق ایف بی آر کے ٹیکس محصولات کا مجموعی تخمینہ 15 ہزار 264 ارب روپے تجویز ہے،وفاقی محصولات میں سے صوبوں کیلئے 8 ہزار 848 ارب روپے روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

وفاقی اور صوبائی تقسیم کیلئے 13 ہزار 350 ارب روپے کی رقم محفوظ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ملکی دفاع کوناقابل تسخیربنانے کیلئےدفاعی بجٹ میں 3ہزارارب روپے رکھے گئے ہیں۔جبکہ ریٹائرڈملازمین کی پنشن کےاخراجات کیلئے ایک ہزار169ارب روپے تجویز کئے گئے ،سول انتظامیہ کوچلانےکےاخراجات کی مدمیں 1 ہزار 71 ارب روپے مختص ہونگے۔

علاوہ ازاں بجلی اوردیگرشعبوں کی سبسڈیزکیلئے1ہزار 91 ارب روپے مختص کئے گئے،وفاق کےترقیاتی بجٹ پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کیلئے1ہزار 100 ارب روپے تجویزہے۔

اسی طرح بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)، آزاد کشمیر، جی بی اور فاٹا اضلاع کی گرانٹس کیلئے 2680 ارب روپے مختص  کئے گئے ہیں،پیٹرول اورڈیزل پر ریلیف کیلئے 128 ارب روپے کی سبسڈی کا اعلان کیا گیا ہے۔خاندانی منصوبہ بندی کےتحت مانع حمل اشیاپرعائد ٹیکس ختم کرنے کی تجویزہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کادائرہ کارایک کروڑ20لاکھ خاندانوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اگلےمالی سال میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے838 ارب روپے مختص کردئیے گئے۔

اسی طرح وزیراعظم ’’اپنا گھرہاؤسنگ اسکیم‘‘ کیلئے بجٹ میں 71 ارب روپے رکھے گئے،برآمدات کےفروغ کیلئے’’ایکسپورٹ ری فنانس اسکیم‘‘کی مدمیں 88ارب روپےتجویز ہے۔جبکہ کینسراوردیگرموذی امراض کی ادویات کے100سےزائدخام مال پرکسٹمزڈیوٹی ختم کردی گئی ،زرخیزی منصوبے کےتحت چھوٹےکسانوں کو300ارب روپےکےڈیجیٹل قرضے ملیں گے۔

وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں چھوٹےدکانداروں کیلئے انکم ٹیکس میں آسان ’’فکسڈ ٹیکس سسٹم‘‘متعارف کرانے کی تجویزہے،آزادجموں وکشمیرکیلئے146ارب اورگلگت بلتستان کیلئے88 ارب روپے مختص ہے،خیبرپختونخوا کےنئےضم شدہ اضلاع کے ترقیاتی کاموں کیلئے 95 ارب روپے تجویزہے۔

علاوہ ازاں حکومت نے تنخواہ دار طبقے کیلئے بھی ریلیف کا اعلان کر دیا۔سالانہ 22 سے 32 لاکھ روپے کمانے والوں کیلئے شرح 23 سے کم کر کے 20 فیصد مقرر کردی گئی۔جبکہ سالانہ 32 سے 41 لاکھ روپے تنخواہ پر ٹیکس 30 سے کم کر کے 25 فیصد،سالانہ 41 سے 56 لاکھ روپے آمدن پر ٹیکس 35 سے کم کر کے 29 فیصد ،سالانہ56 لاکھ سے 70 لاکھ روپے پر ٹیکس 35 سے کم کر کے 32 فیصد مقرر کردیاگیا۔

اسی طرح حکومت نے 6 سلیبز پر سپر ٹیکس مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، 15کروڑ سے 50 کروڑ روپے سالانہ کمانے والوں پر 1 سے 7 فیصد سپر ٹیکس عائد تھا۔50 کروڑ روپے سے زائد آمدن پر سپر ٹیکس کی شرح 10 سے کم کر کے 8 فیصد کر دی گئی۔

جبکہ فائلرز کی جائیداد کی فروخت پر ٹیکس 5.5 فیصد سے 2.75 فیصد کر دیا گیا،اس اقدام سے ملک میں تعمیراتی سرگرمیاں بڑھیں گی،سیمنٹ ،لوہا،شیشہ، ٹمبر،پینٹس،ٹائلز ،ہارڈویئر سمیت 40 صنعتیں چلیں گی۔نئے بجٹ میں برآمدی شعبے کیلئے بھی ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے۔

علاوہ ازاں آئی ٹی برآمدات کی آمدنی پر 0.25 فیصد رعایت میں 3 سال کی توسیع کردی گئی ، 30جون 2029 تک ریلیف ملنے سے آئی ٹی برآمد ات بڑھیں گی۔اسی طرح ڈیبٹ ،کریڈٹ کارڈ کی بین الاقوامی ٹرانزیکشن پر ٹیکس 5 فیصد سے 0.5 فیصد مقررکردیا گیا،غیر ملکی اثاثوں پر کیپیٹل ویلیو ٹیکس کے خاتمے کی تجویز ہے۔

Advertisement
ملک بھر میں مون سون بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں 15 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ملک بھر میں مون سون بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں 15 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

  • 11 hours ago
امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ

امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ

  • 10 hours ago
فیفا : میکسیکو نے ایکواڈور کو ہرا دیا کر 40 سالہ جمود توڑ ڈالا

فیفا : میکسیکو نے ایکواڈور کو ہرا دیا کر 40 سالہ جمود توڑ ڈالا

  • a day ago
ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کے لئے نئی سہولت کا آغاز

ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کے لئے نئی سہولت کا آغاز

  • a day ago
خیبر پختونخوا: بارش اور فلیش فلڈ نے تباہی مچا دی، آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے ہلاک

خیبر پختونخوا: بارش اور فلیش فلڈ نے تباہی مچا دی، آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے ہلاک

  • a day ago
مالی سال 2025-26: پنجاب ریونیو اتھارٹی نے تاریخ کا سب سے زیادہ 368 ارب سے زائد ٹیکس اکٹھا کر لیا

مالی سال 2025-26: پنجاب ریونیو اتھارٹی نے تاریخ کا سب سے زیادہ 368 ارب سے زائد ٹیکس اکٹھا کر لیا

  • 5 hours ago
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 11 hours ago
لاہو ٹیوشن سینٹر سانحہ: جاں بحق بچوں کی تدفین مکمل، تحقیقات کا دائرہ وسیع، خستہ حال عمارتوں کی جانچ کا حکم

لاہو ٹیوشن سینٹر سانحہ: جاں بحق بچوں کی تدفین مکمل، تحقیقات کا دائرہ وسیع، خستہ حال عمارتوں کی جانچ کا حکم

  • a day ago
لاہور میں دو غیر ملکی خواتین اغوا، زیادتی اور ڈیڑھ ملین ڈالر تاوان کے مقدمے میں 4 ملزمان گرفتار

لاہور میں دو غیر ملکی خواتین اغوا، زیادتی اور ڈیڑھ ملین ڈالر تاوان کے مقدمے میں 4 ملزمان گرفتار

  • 5 hours ago
دریائے کنہار سے ریسکیو کیے گئے چاروں افراد گرفتار کر لئے گئے

دریائے کنہار سے ریسکیو کیے گئے چاروں افراد گرفتار کر لئے گئے

  • 11 hours ago
سوات: جھیل سیف اللہ میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

سوات: جھیل سیف اللہ میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

  • a day ago
ملک میں سونے کی قیمت میں مزید ہزاروں روپے کمی؟ ایک تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت میں مزید ہزاروں روپے کمی؟ ایک تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
Advertisement