Advertisement
پاکستان

خیبرپختونخوا کا 2122 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہ و پنشن میں 7 فیصد اضافہ ،کم سے کم اجرت 45 ہزار مقرر

بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 524 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں. موجود مالی سال میں 7952نئی آسامیاں تخلیق کی گئیں،سہیل آفریدی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Jun 19th 2026, 6:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
خیبرپختونخوا کا 2122 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہ و پنشن میں 7 فیصد اضافہ ،کم سے کم اجرت 45 ہزار مقرر

پشاور:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے مالی سال 27-2026 کا دو ہزار 122 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش کردیا، جس میں 48 ارب روپے خسارے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ اور کم از کم تنخواہ 45 ہزار کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔

تفصیلات کے منطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مالی سال 27-2026 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا 48 ارب روپے خسارے کا بجٹ ہے اور بجٹ کا مجموعی حجم 2 ہزار 122 ارب روپے رکھا گیا ہے. اخراجات کا تخمینہ 2 ہزار 170 ارب جبکہ آمدن کا تخمینہ 2 ہزار 122 ارب روپے ہے۔

دوران تقریر انہوں نے کہا کہ بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 524 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں. موجود مالی سال میں 7952نئی آسامیاں تخلیق کی گئیں، 1100 اسکولوں کو شمسی توانائی پرمنتقل کیا گیا، ضم اضلاع کے 10 ہزار طلبا و طالبات میں 9 ہزار روپے فی طالب علم کے حساب سے تقسیم کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ رواں مالی سال بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کےلیے4.29 ارب روپے جاری کیے گئے جبکہ نئے بجٹ میں ضلعی حکومتوں کے لیے 52.8 ارب روپے رکھے گئے ہیں اور ضم شدہ قبائلی اضلاع کے لیے 29 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، ضم شدہ اضلاع میں اے آئی پی کی مد میں 52 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ بیرونی امداد اور قرضوں کی مد میں 150 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، وفاقی پی ایس ڈی پی کے تحت 5 ارب 18 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے.جاری اخراجات کے لیے 1 ہزار 645 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز دی ہے اور کم از کم ماہانہ اجرت 5 ہزار روپے بڑھا کر 45 ہزار روپے کرنے کی تجویز شامل ہے۔

انہوں نےمزید  کہا کہ بجٹ میں امن و امان کے لیے 191 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، گڈ گورننس روڈ میپ کے لیے 200 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز شامل ہے، احساس مستحق پروگرام کے لیے 15 ارب اور صحت کارڈ کے لیے 50 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایم ٹی آئی اسپتالوں کے لیے 80 ارب روپے اور بحالی پروگرام کے لیے 36 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، بی آر ٹی کے لیے 7.5 ارب اور خوش حال ہزارہ پروگرام کے لیے 4 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

سہیل آفریدی نے بتایا کہ بجٹ میں اقلیتی برادری کی خود کفالت کے لیے 51 ملین اور احساس کسان پروگرام کے لیے 2 ارب روپے اور بیرون ملک روزگار کے خواہش مند افراد کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کے لیے 2 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

انہوں نے بتایا کہ الیکٹرک بائیکس اور رکشہ منصوبے کے لیے 2.5 ارب روپے، صحت کے لیے مجموعی طور پر 334 ارب، تعلیم کے لیے 468 ارب روپے اور محکمہ بلدیات کے لیے 90 ارب، محکمہ داخلہ کے لیے 29 ارب اور ٹرانسپورٹ کے لیے 14 ارب روپے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبائی بجٹ میں زراعت کے لیے 29 ارب، توانائی کے لیے 42 ارب اور زکوٰۃ کے لیے 28 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

Advertisement
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری

پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری

  • 3 days ago
پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان

  • 3 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

  • 21 hours ago
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی

  • 18 hours ago
عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

  • 3 days ago
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف

شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف

  • 21 hours ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ

  • 21 hours ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

  • 3 days ago
پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی

  • 17 hours ago
بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار

  • 18 hours ago
Advertisement