Advertisement
پاکستان

حکومت اور پی ٹی آئی کے رابطے پھر بحال، وزیر خزانہ کی اپوزیشن وفد سے ملاقات

سیاسی معاملات پر باضابطہ گفتگو نہیں ہوئی تاہم پاکستان تحریک انصاف میثاق جمہوریت کے لیے تیار ہے کیونکہ ملک، جمہوریت اور قومی ادارے سب کے مشترکہ ہیں،اسد قیصر

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Jun 19th 2026, 8:10 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت اور پی ٹی آئی کے رابطے پھر بحال، وزیر خزانہ کی اپوزیشن وفد سے ملاقات

اسلام آباد: حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان رابطے ایک بار پھر بحال ہوگئے ہیں، جس میں نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ، فاٹا، پاٹا، بجٹ اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی میثاق جمہوریت کے لیے تیار ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور اپوزیشن وفد کے درمیان اہم ملاقات ہوئی،وفاقی وزیر خزانہ کی سربراہی میں وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان امیرمقام، وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنااللہ جبکہ پی ٹی آئی وفد کی قیادت اسد قیصر کر رہے تھے، اپوزیشن وفد نے ضم شدہ اضلاع پر ٹیکسوں کے نفاذ اور تمباکو پر مجوزہ ٹیکس کے حوالے سے اپنے تحفظات حکومتی وفد کے سامنے رکھے۔

رپورٹس کے مطابق ملاقات میں فاٹا، پاٹا، این ایف سی ایوارڈ، بجٹ اور تمباکو پر مجوزہ ٹیکس سمیت مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور حکومت نے پی ٹی آئی کو ڈائیلاگ کی پیش کش کر دی۔اسد قیصر نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو واضح طور پر بتایا ہے کہ فاٹا میں نئے ٹیکس عائد نہیں ہونے چاہئیں۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات پر باضابطہ گفتگو نہیں ہوئی تاہم پاکستان تحریک انصاف میثاق جمہوریت کے لیے تیار ہے کیونکہ ملک، جمہوریت اور قومی ادارے سب کے مشترکہ ہیں۔

دوسری جانب رانا ثنا اللہ نے انکشاف کیا کہ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو سیاسی مذاکرات کی باضابطہ پیش کش کی ہے جس پر پی ٹی آئی نے مثبت جواب دیا ہے، جمہوری نظام میں تمام مسائل کا حل مذاکرات اور سیاسی مشاورت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

رانا ثنا اللہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کی گئی میثاق استحکام پاکستان کی پیش کش آج بھی موجود ہے اور حکومت ہر سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔

Advertisement
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

  • ایک دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی

دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی

  • 3 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ

  • ایک دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

  • 3 دن قبل
سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • 2 گھنٹے قبل
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

  • 3 دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

  • 3 دن قبل
بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار

  • ایک دن قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا

پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا

  • 2 گھنٹے قبل
پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی

  • 21 گھنٹے قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف

شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف

  • ایک دن قبل
Advertisement