Advertisement
پاکستان

 کالعدم ایکشن کمیٹی عوامی حقوق کی آڑ میں کسی اور ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،کشمیر ی قیادت

کشمیریوں کا پاک فوج کے ساتھ تعلق کسی عہدے، منصب یا مراعات کا مرہونِ منت نہیں، بلکہ یہ رشتہ قیامِ پاکستان سے بھی پہلے کا قائم ہے، سردار عتیق

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Jun 20th 2026, 3:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 کالعدم ایکشن کمیٹی عوامی حقوق کی آڑ میں کسی اور ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،کشمیر ی قیادت

مظفر آباد:آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں نے کہا ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی عوامی حقوق کی آڑ میں کسی اور ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، لیکن آزاد کشمیر اور پاکستان کے عوام کے درمیان محبت کے رشتے کو ختم نہیں کیا جا سکتا، پاک فوج میں بغاوت کی بات کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق، پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر، پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی صدر نبیلہ ایوب اور دیگر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آزاد کشمیر کی موجودہ صورت حال پر بات چیت کی۔

پریس کانفرنس سے گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی، پاک فوج میں بغاوت کی بات کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے۔

اس موقع پرسابق وزیراعظم سردار عتیق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام محب وطن ہیں، لیکن کچھ لوگوں کی جانب سے انہیں ریاست پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی، پاک فوج میں بغاوت کا مطالبہ کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے۔

دوران پریس کانفرنس ان کامزید کہنا تھا کہ موجودہ کشیدگی عوام میں بے چینی میں اضافے کا باعث بن رہی ہے، حکومتِ پاکستان نے ہر معاملے میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، لیکن جرائم کا ارتکاب کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، پاک فوج اپنے مضبوط نظم و ضبط کی بدولت ایک منظم ادارہ ہے اور کشمیری عوام نے انتشار پھیلانے والے گروہ کو مسترد کر دیا ہے۔

سردار عتیق احمد نے کہا ہے کہ کہ کشمیریوں کا پاک فوج کے ساتھ تعلق کسی عہدے، منصب یا مراعات کا مرہونِ منت نہیں، بلکہ یہ رشتہ قیامِ پاکستان سے بھی پہلے کا قائم ہے، پاکستان کے انتہائی حساس علاقوں کی ذمہ داری پاک فوج نے کشمیریوں پر اعتماد کرتے ہوئے ان کے سپرد کر رکھی ہے، جو اس اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی مسلح افواج حرمین شریفین کے دفاع میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہیں، جو پوری قوم کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے، بعض لوگ پاکستان کی معیشت کو کمزور قرار دیتے ہیں، تاہم حقیقت یہ ہے کہ یہی معیشت آج دنیا کی بڑی طاقتوں کو بھی پاکستان کی اہمیت تسلیم کرنے پر مجبور کررہی ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ تیسری عالمی جنگ کے خطرات کو ٹالنے میں آخر کس ملک نے مؤثر کردار ادا کیا، اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان نے آزاد کشمیر کے عوام کو پاکستان کے مقابلے میں سستا آٹا اور بجلی فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی انتشار پھیلانے کی کوشش کررہی ہے، جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی ہے، ریاست کے 99 فیصد لوگ آج بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور محب وطن ہیں۔

شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ انتشار پسند عناصر نے ہسپتالوں تک کو نشانہ بنایا، جبکہ پاک فوج میں خدمات انجام دینے والے کشمیریوں کو بغاوت پر اکسانے کی بات کی، جو انتہائی قابلِ مذمت عمل ہے۔

جبکہ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی خاتون رہنما نبیلہ ایوب نے کہا ہے کہ پاک فوج کا جوان ہمارے ملک کی دفاعی سرحدوں کا محافظ ہے، بغاوت کا مطالبہ کرنے والوں کو سمجھ جانا چاہیے کہ ریاست کسی صورت رعایت نہیں کرےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ چند گنے چنے لوگ پاکستان مخالف ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، اس سے کشمیری عوام کا کوئی تعلق نہیں، انہیں خود کو الگ کرنا چاہیے۔

پریس کانفرنس کے دوران کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے سکیورٹی اہلکاروں پر تشدد اور ریاست مخالف بیانیے سے متعلق ایک ویڈیو بھی چلائی گئی جس میں تمام ثبوت پیش کیے گئے کہ کس طرح پاکستان کے خلاف زہر اگلا جا رہا ہے۔ 

Advertisement
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 4 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • ایک گھنٹہ قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 18 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 4 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement