مستقل مندوب نے کہا کہ افغان عوام نہ صرف طالبان کی سخت پالیسیوں سےتنگ ہیں بلکہ کچھ علاقوں میں رجیم کیخلاف کھل کراحتجاج بھی کررہےہیں


جنیوا:اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل مندوب نصیر احمد اندیشہ نے طالبان رجیم کے حالیہ اقدامات پر سوالات اٹھاتے ہوئے انہیں افغانستان کے سرکاری قوانین کا درجہ دینے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
افغانستان کےسفیرونمائندہ برائےاقوام متحدہ نصیراحمد اندیشہ نےکہا کہ طالبان رجیم کےاحکامات کو افغانستان کےسرکاری قوانین یاعوام کی مرضی اوررائےکی نمائندگی کےطورپرنہیں دیکھا جاناچاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کےعوام طالبان رجیم کےفیصلوں کی حمایت نہیں کرتےاوریہ پالیسیاں عوامی خواہشات کوبھی ظاہرنہیں کرتیں،انہوں نے کہا کہ افغان عوام نہ صرف طالبان کی سخت پالیسیوں سےتنگ ہیں بلکہ کچھ علاقوں میں رجیم کیخلاف کھل کراحتجاج بھی کررہےہیں۔
ماہرین کے مطابق اقوام متحدہ میں افغان مندوب کایہ بیان اس بات کاواضح ثبوت ہےکہ طالبان کی بین الاقوامی سطح پرقانونی حیثیت تسلیم کروانےکی کوششیں بری طرح ناکام ہورہی ہیں۔
افغان طالبان رجیم کےفیصلےعوامی خواہشات کےبجائےصرف ان کی مخصوص نظریاتی اورپرانی سوچ کوظاہر کرتےہیں۔
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- a day ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 5 hours ago

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- a day ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 3 days ago

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- a day ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 3 days ago
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 6 hours ago
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 7 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- a day ago

