سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کی آزاد کشمیر کے انتخابات کے بعد اتحادی سیاست میں واپسی نہیں ہوگی، 2029 کے عام انتخابات تک مؤثر اپوزیشن رہیں گے


لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی پالیسیوں پر عمل درآمد کرانے اور اس کے فیصلوں کا دفاع کرنے والے اب اپنی برداشت کی آخری حد تک پہنچ چکے ہیں، اس حکومت کا بوجھ اٹھانے والوں کے کمر کے مہرے تک جواب دے چکے ہیں۔
گورنر ہاؤس میں پاکستان انگلش میڈیا ایسوسی ایشن (پیما) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے اب باقاعدہ طور پر اپوزیشن کا کردار سنبھال لیا ہے اور 2029 میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات تک حقیقی اپوزیشن کے طور پر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
پاکستان انگلش میڈیا ایسوسی ایشن (پیما) کے چیئرمین ذوالقرنین طاہر اور صدر رمیز خان نے وفد کی قیادت کی۔ وفد میں سیکریٹری جنرل علی رضا کے علاوہ اراکین مبشر بخاری، بابر ڈوگر، شہر بانو، مبشر حسن، فیصل علی گھمن اور سمیع اللہ رندھاوا بھی شامل تھے۔
انہوں نے واضح کیا کہ آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) کے انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی موجودہ اتحادی سیٹ اپ کا دوبارہ حصہ نہیں بنے گی بلکہ بالخصوص پنجاب میں ایک مؤثر اور فعال اپوزیشن کے طور پر کام کرے گی۔
سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی گزشتہ پارلیمانی دور میں بھی ملک کو اتحادی حکومت کے ذریعے چلانے کے حق میں نہیں تھی۔ اگرچہ عمومی تاثر یہی ہے کہ پارٹی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی اتحادی ہے، تاہم عملی طور پر وہ بتدریج اپوزیشن کا کردار اختیار کر رہی ہے۔
.webp)
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی حمایت کرنے والے ناقص طرزِ حکمرانی اور کرپشن کے الزامات کے باعث خود کو بے بس محسوس کر رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں گورنر پنجاب نے کہا کہ پارٹی کے اندر موجود اختلافات کو ختم کر دیا گیا ہے تاکہ پیپلز پارٹی زیادہ مؤثر انداز میں اپوزیشن کا کردار ادا کر سکے۔
انہوں نے وفاق میں اقتدار کی مبینہ تقسیم سے متعلق قیاس آرائیوں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی تحریری معاہدہ موجود نہیں جس کے تحت وزیراعظم شہباز شریف ڈھائی سال تک منصب پر رہیں اور بعد ازاں بقیہ مدت کے لیے یہ ذمہ داری بلاول بھٹو زرداری کو سونپ دی جائے۔
سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ اس بات پر دو رائے نہیں ہو سکتیں کہ پاکستان کے عوام بے روزگاری اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نہ صرف ان مسائل کو عوام کے سامنے بھرپور انداز میں اجاگر کرے گی تاکہ عوامی حمایت حاصل کی جا سکے بلکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر بھی دباؤ ڈالے گی کہ وہ اپنی کارکردگی بہتر بنائے اور عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرے۔

اس سے قبل پاکستان انگلش میڈیا ایسوسی ایشن (پیما) کے عہدیداروں نے گورنر پنجاب کو بالخصوص انگلش میڈیا کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
گورنر پنجاب نے وفد کو یقین دلایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہے گی، صحافتی آزادی کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی اور قومی اسمبلی سمیت تمام صوبائی اسمبلیوں میں میڈیا کی مؤثر آواز بنے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی آزادیِ اظہار کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے اور ملک بھر میں آزاد، خودمختار اور ذمہ دار میڈیا کے لیے سازگار ماحول کے فروغ اور تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے اپنی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔

پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
- 2 days ago

آیوڈین کی کمی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
- 2 days ago

پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا
- 15 hours ago

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی
- 9 hours ago

پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارت کا حجم ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر سے بڑھا کر بیس کروڑ ڈالرتک لے جانے پراتفاق
- 2 days ago

پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
- 14 hours ago
اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے
- 2 days ago

بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی
- 15 hours ago

سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی
- 3 days ago

پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے
- 2 days ago

ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
- 2 days ago

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
- 2 days ago







.jpeg&w=3840&q=75)