لاہور میں سابق ملازمین پر دفتر سے اسٹیمپ اور لیٹر پیڈ چوری کر کے جعلی اقرار نامہ تیار کرنے کا الزام، دو ملزمان فرار

عدنان بھٹی سے
لاہور: لاہور پولیس نے جعلی دستاویزات تیار کر کے اپنے ہی سابق مالک کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی مبینہ کوشش کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق سگیاں بائی پاس کے قریب پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ ندیم بٹ کاروباری سلسلے میں امریکہ گئے ہوئے تھے۔ اس دوران ان کے سابق ملازمین شبیر بٹ، شاہ گل اور طاہر عباس نے مبینہ طور پر دفتر سے سرکاری اسٹیمپ اور لیٹر پیڈ چوری کر کے جعلی دستاویزات اور اقرار نامہ تیار کیا اور اپنے ہی مالک کے خلاف جھوٹی درخواست بھی دائر کر دی۔
درخواست موصول ہونے پر پولیس نے بیرون ملک موجود ندیم بٹ کو واقعے سے آگاہ کیا۔ ان کی وطن واپسی پر تھانہ گوالمنڈی میں پیشی کے دوران تحقیقات کی گئیں، جن سے مبینہ جعل سازی اور سازش کا انکشاف ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے باہمی ملی بھگت سے جعلی اقرار نامہ تیار کیا اور بدنیتی، دھوکہ دہی اور جعل سازی کے ذریعے اپنے سابق مالک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔
پولیس نے تینوں ملزمان شبیر بٹ، اس کے بیٹے شاہ گل اور طاہر عباس کے خلاف چوری، جعل سازی اور فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ گوالمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم شبیر بٹ کو گرفتار کر لیا، جبکہ شاہ گل اور طاہر عباس فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
مدعی ندیم بٹ کے مطابق ملزمان کچھ عرصہ قبل ملازمت چھوڑ چکے تھے اور دفتر کے انتظامی امور سے مکمل واقفیت رکھتے تھے۔ پولیس کے مطابق نامزد ملزمان کے خلاف تھانہ شاہدرہ اور تھانہ گوالمنڈی میں بھی مقدمات درج ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 5 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 5 گھنٹے قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 12 گھنٹے قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 10 گھنٹے قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 6 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل




