ویسٹ انڈیز کو عالمی کپ میں جگہ بنانے کے لیے کوالیفائر کھیلنا ہوگا


ویب ڈیسک: آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈکپ 2027 میں گزشتہ دو ایڈیشنز کے مقابلے میں زیادہ ٹیمیں حصہ لیں گی، ایونٹ میں پہلی مرتبہ 14 ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔
ورلڈکپ 2027 کی میزبانی جنوبی افریقا اور زمبابوے کریں گے، دونوں ٹیموں کو میزبان ہونے کی بنیاد پر ٹورنامنٹ میں براہِ راست جگہ مل چکی ہے۔
اس کے علاوہ 30 ستمبر کو آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ آٹھ پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیمیں بھی براہِ راست ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
افغانستان نے آئرلینڈ کے خلاف بیلفاسٹ میں سنسنی خیز کامیابی حاصل کرکے ٹاپ آٹھ میں اپنی پوزیشن تقریباً یقینی بنا لی ہے۔
براہِ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے ساتھ بھارت، نیوزی لینڈ، پاکستان، سری لنکا، انگلینڈ، بنگلادیش اور افغانستان شامل ہیں، جبکہ جنوبی افریقا اور زمبابوے میزبان کی حیثیت سے پہلے ہی ورلڈکپ کا حصہ ہیں۔
دوسری جانب 10ویں نمبر پر موجود دو مرتبہ کی سابق عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے پاس کٹ آف تاریخ سے قبل بھارت کے خلاف دو ون ڈے میچز باقی ہیں، تاہم دونوں میچز جیتنے کی صورت میں بھی ویسٹ انڈیز ٹاپ آٹھ میں واپس نہیں آسکے گی۔
ویسٹ انڈیز کو اب فروری 2027 میں شیڈول کوالیفائر کھیل کر ورلڈکپ میں جگہ بنانا ہوگی۔
ایسوسی ایٹ ٹیموں کے لیے ورلڈکپ تک رسائی کا مرحلہ مختلف مقابلوں پر مشتمل ہوگا۔ چیلنج لیگ میں 12 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، جہاں سے ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں کوالیفائر پلے آف میں پہنچیں گی۔
دوسری جانب کرکٹ ورلڈکپ لیگ 2 کی آٹھ ٹیموں میں سے سرفہرست چار ٹیمیں براہِ راست ورلڈکپ کوالیفائر میں جگہ بنائیں گی۔
10 ٹیموں پر مشتمل ورلڈکپ کوالیفائر 22 فروری سے 23 مارچ 2027 تک شیڈول ہے، جس کے ذریعے آخری چار ٹیموں کا انتخاب ہوگا اور یہی ٹیمیں ورلڈکپ 2027 میں شرکت کریں گی۔

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل





